ETV Bharat / state

ڈاکٹر کفیل کو ایمس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا - ڈاکٹر کفیل

ڈاکٹر کفیل خان نے الزام لگایا کہ انہیں امراض اطفال سے متعلق کتاب کی اجرائی کےلیے ایمس میں داخلہ سے روک دیا گیا۔

ڈاکٹر کفیل کو ایمس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
author img

By

Published : Jul 15, 2019, 8:23 PM IST

گورکھپو کے مشہور ڈاکٹر کفیل خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے امراض اطفال سے متعلق ایک کتاب تحریر کی ہے جس کا اجراء آج ایمس میں ہونا تھا۔

ڈاکٹر کفیل کو ایمس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

پروگرام طے شدہ تھا، ہال کی بکنگ پہلے ہو گئی تھی۔ دعوت نامے بھی بھیج دئے گئے تھے لیکن آج اچانک انہیں ایک فون موصول ہوا جس میں پروگرام کو منسوخ کئے جانے کی اطلاع دی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ طئے شدہ پروگرام کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا گیا کہ کفیل خان متنازعہ شخصیت ہیں۔

کفیل خان نے مزید کہا کہ میری کتاب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ ہمارا پروگرام بھی غیر سیاسی تھا۔ اس کے باوجود انتظامیہ نے پروگرام کو منسوخ کر دیا۔

Intro:ڈاکٹر کفیل کو ایمس میں داخل ہونے سے روکا گیا
نئی دہلی

گورکھپو کے مشہور ڈاکٹر کفیل خان نے الزام لگایا ہے کہ اطفال امراض سے متعلق ان کی کتاب کے اجراء کے لئے مشہور ہسپتال اور کالج ایمس میں انہیں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔

کفیل خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے اطفال امراض سے متعلق ایک کتاب لکھی ہے ، جس کا اجراء آج ایمس میں ہونا تھا۔ پروگرام طے شدہ تھا، ہال کی بکنگ ہو گئی تھی، دعوت نامے بھیج دئے گئے، لیکن اچانک آج فون آیا اور پروگرام کے لئے اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا۔

کفیل خان نے الزام لگایا کہ آج ہی تقریب اجراء تھی اور عین وقت میں ہمارا پروگرام یہ کہہ کر منسوخ کر دیا گیا کہ ڈاکٹر کفیل خان متنازعہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری کتاب کوئی سیاسی کتاب نہیں اور نہ ہی پروگرام سیاسی تھا اس کے باوجود ہمارا پروگرام منسوخ کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید لوگوں پر دباؤ ہو ، اسی لئے ایسا کیا گیا۔

Body:@

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.