ETV Bharat / state

'ضروری اشیاء کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی'

وزیراعظم نریندر مودی کے گذشتہ شب بھارت کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھبرائیں نہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

press conference
پریس کانفرنس
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 2:20 PM IST

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ 21 دنوں تک پورے بھارت کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ درست ہے اور ہمیں اس فیصلے پر ایمانداری سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو باتیں یاد رکھیں کہ کسی بھی حالت میں سڑکوں پر نہ گھومیں خواہ جب تک بہت ضروری نہ ہو۔ ہم نے دیکھا کہ گذشتہ شب وزیراعظم کے اعلان کے فوراً بعد جس طرح سے علاقوں میں افراتفری مچی وہ افسوسناک ہے کیونکہ کورونا وائرس اس طرح کی بھیڑ سے پھیل سکتا ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ کہیں بھی ضروری اشیاء کی کمی ہونے نہیں دی جائے گی دہلی حکومت اس کا خاص خیال رکھے گی کہ عوام کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں سبزی والوں اور کرانہ کے دکانداروں کے لیے پاس جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اس کے علاوہ اگر پولیس کے ذریعہ آپ کو کہیں پریشان. کیا جاتا ہے تو اس کے لیے بھی دہلی پولیس کمشنر کے ذریعہ جاری کردہ نمبر بھی پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.