ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ - گھریلو تشدد

ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ ہے۔

Domestic violence cases rising since lockdown
لاک ڈاون: گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 12:02 PM IST

لاک ڈاون کے دوران جہاں ایک طرف دیگر جرائم میں کافی گراوٹ آئی ہے وہیں گھریلو تشدد کے واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمیشن فار ویمن کو لاک ڈاون کے دوران تقریباً 250 شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ 69 گھریلو تشدد کے کیسس درج کئے گئے۔

کمیشن کی چیرپرسن ریکھا شرما نے کہا کہ گھریلو تشدد کے واقعات بے تحاشہ اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ لاک ڈاون کے بعد زیادتی کرنے والے شخص کی گھر میں موجودگی سے خواتین شکایات کرنے سے گھبرا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 مارچ سے یکم اپریل کے درمیان گھریلو تشدد کے 69 واقعات درج ہوئے ہیں جبکہ یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔

ریکھا شرما نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے خواتین گھبرارہی ہیں کیونکہ اگر وہ اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت کرتی ہیں تو اس کے سسرالی رشتہ دار اسے ہراساں کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.