ETV Bharat / state

ہسپتال کی بدانتظامی سے ڈاکٹرز اور مریض پریشان

دہلی کے روہنی علاقے میں ای ایس آئی ہسپتال اب بدقسمتی کا مرکز بنتا جا رہا ہے، ہسپتال آنے والے مریضوں کے ساتھ وہاں علاج کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Doctors treating patients outside the building at Rohini ESI Hospital
ہسپتال کی بدانتظامی سے ڈاکٹرز اور مریض پریشان
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 4:28 PM IST

مقامی ڈاکٹر ای ایس آئی ہسپتال کی ایمرجنسی سروس کے باہر مریضوں کو دیکھ رہے ہیں، کیوں کہ ہسپتال کے اے سی ایک عرصے سے کام نہیں کررہے ہیں۔

Doctors treating patients outside the building at Rohini ESI Hospital
ہسپتال کی بدانتظامی سے ڈاکٹرز اور مریض پریشان

ششانک نامی ایک مقامی ڈاکٹر نے بتایا کہ ہم پچھلے 3 سے 4 ماہ سے 12 سے 14 گھنٹے کی ڈیوٹی پی پی ای کٹ پہن کر کام کر رہے ہیں ایسی صورتحال میں ہمارے پاس اس ہسپتال میں الگ کمرے بھی نہیں ہیں جہاں ہم بیٹھ کر آرام کر سکیں۔ یا وہاں بیٹھ کر لنچ کریں۔ ہسپتال کا اے سی بہت دنوں سے خراب ہے یہاں تک کہ اگر ہمیں واش روم کی ضرورت ہو تو ہمیں بھی اس کے لئے باہر جانا پڑتا ہے، پچھلے تین چار مہینوں سے ہسپتال انتظامیہ کو شکایت کر رہے ہیں لیکن ہر سطح پر بات کرنے کے باوجود ہمارے دونوں مسائل حل نہیں ہوئے۔

ای ایس آئی ہسپتال کے ڈاکٹر اس قدر پریشان ہیں کہ ان کا کہنا ہے کہ اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ ہم نے اپنی کرسیاں ٹیبل اور بیڈ ایمرجنسی کے باہر رکھی ہوئی ہیں اور وہاں سے مریضوں کو دیکھ رہے ہیں۔ وہیں آرام بھی کر رہے ہیں، اب بارش کے بعد بھی ہمیں ہسپتال سے باہر ہی رہنا ہے۔ چاہے بارش ہو یا تیز دھوپ ہر صورتحال کے تحت ڈاکٹر ایمرجنسی اور ڈاگ ہسپتال کی عمارت کے باہر ٹیبل اور شیئرز لگا کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں اور یہ سب ملک کے دارالحکومت میں ہورہا ہے۔

کورونا جیسی وبا میں جہاں وزیر اعظم سے لے کر وزیر اعلی تک ڈاکٹرز کو کورونا جنگجو کا درجہ دے رہے ہیں، عام عوام بھی پھولوں کی چادر پہنا کر ان کا اعزاز کر رہی ہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کی لاپرواہی یہ سوال بھی اٹھاتی ہے کہ آخر کیوں ڈاکٹرز اتنے عرصے سے اپنی شکایت دے رہے ہیں پھر بھی ان کے مسئلے کو حل نہیں کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.