ETV Bharat / state

عآپ کے رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج - عآپ کے رکن اسمبلی پرکاش جروال کے خلاف مقدمہ درج

دہلی میں ایک ڈاکٹر نے خودکشی کر لی ہے۔ یہ معاملہ تھانہ نیب سرائے کے درگا وہار کا ہے۔ اس معاملے میں پولیس کو ایک خودکش نوٹ ملا ہے۔ اس کی بنیاد پر دہلی پولیس نے دیولی سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پرکاش جروال کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا معاملہ درج کر لیا ہے۔

doctor rajendra singh suicide in neb sarai delhi fir against aap mla prakash jarwal
عآپ کے رکن اسمبلی پرکاش جروال کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 7:39 PM IST

جنوبی دہلی کے نیب سرائے پولیس اسٹیشن علاقے میں واقع درگا وہار میں آج صبح ایک ڈاکٹر نے خودکشی کرلی۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر راجندر سنگھ کے نام سے کی ہے۔ جو دیولی کے درگا وہار میں اپنا کلینک چلاتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو مقتول کے خودکشی کرنے سے قبل کا خودکش نوٹ ملا ہے۔ جس میں مقامی رکن اسمبلی پرکاش جروال اور اس کے ساتھی کپل ناگر پر مسلسل دھمکانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس دفعہ 174 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

doctor rajendra singh suicide in neb sarai delhi fir against aap mla prakash jarwal
عآپ کے رکن اسمبلی پرکاش جروال کے خلاف مقدمہ درج

سوسائڈ نوٹ میں مقتول نے لکھا ہے کہ میں ان لوگوں سے ڈر کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔ میرا بھی ایک کنبہ ہے، لیکن اب میں پانچ برس میں بہت زیادہ ٹوٹ چکا ہوں۔ میں نے انہیں پانچ برس میں 50 لاکھ روپے بھی دیئے تاکہ آپ مجھے اور میرے اہل خانہ کو پریشان نہ کریں۔ لیکن پرکاش جروال اور اس کے آدمی کپل ناگر نے بھی مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ جو 19/7/18 کو شام 8:20 بجے آئی تھی۔ اب میں تو اپنے کنبے کو یتیم اور بے سہارا بنا کر جا رہا ہوں۔ میں ان کو اپنی زندگی میں تو سزا نہیں دلوا سکا۔ رکن اسمبلی پرکاش جروال اور کپل ناگر ہی میری موت کے ذمہ دار ہیں۔ میری موت کے بعد ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ میں نے اپنے گاؤں کی اراضی بھی بیچ کر کپل ناگر کو دے دی۔ لیکن پھر بھی یہ مجھے پرکاش جروال سے دھمکیاں دلوا رہا ہے۔ ہم اب ان کے خوف سے اپنی جان دے رہے ہیں اور کہیں کوئی قانون ہے تو ان دونوں کو میری موت کی سزا دو۔ انہوں نے اب فون پر دھمکی دینا بند کر دیا ہے۔ نئے نئے آدمی بھیجتے ہیں، ان کی دھمکی کی ریکارڈنگ بھی مل جائے گی، جو کہ 19/7/18 کی شام 8:20 بجے کی ہے۔ یہ صرف ایک ریکارڈنگ ہے۔

اس واقعے کے بعد ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے مقامی رکن اسمبلی سے بات کی، تو انہوں نے کہا کہ میں بہت افسردہ ہوں۔ ڈاکٹر کے ذریعہ اس طرح خودکشی کرنے کا ایک بہت ہی غلط فیصلہ۔ اگر انہیں کوئی پریشانی تھی تو وہ آکر ہم سے ملتے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں، اس نے بازار کے لوگوں سے کئی برسوں سے تقریبا 1 سے ڈیڑھ کروڑ روپے قرض لے رکھا تھا۔ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ ان کی گاڑی کو مارچ میں جل بورڈ کے ذریعے ہٹا دیا گیا تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان سب کی ادائیگی نہیں ہو پا رہی تھی۔ 3 دن پہلے ڈاکٹر صاحب نے کپل کو ایک خط بھیجی تھی، جس میں انہوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ مجھے رقم دیں ورنہ میں آپ کو پھنسا دوں گا۔ اگر پیسہ نہیں دیا تو میں خودکشی کر لوں گا۔ آڈیو کلپ کے بارے میں رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ پرانی باتیں ہیں، جس کے لیے وہ 10 لوگوں کے بیچ کئی بار معافی مانگ چکے ہیں۔ فون میں نے کپل کے پیسے نہ دینے پر کیا تھا۔

معاملے کو لے کر جنوبی دہلی لوک سبھا کے بی جے پی رکن پارلیمان رمیش بیدھوڑی نے عآپ رکن اسمبلی پرکاش جروال پر سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت زیادہ کرپٹ ہے۔ رکن اسمبلی بننے سے پہلے ہی حکومت سے پمپ سے پانی فراہم کرنے کے لیے رقم لیتے تھے۔ کیجریوال کو چاہئے کہ وہ پہلے انہیں اپنی پارٹی سے نکال دیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ڈی سی پی اتول ٹھاکر نے بتایا کہ اس معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ جو خودکش نوٹ ملا ہے اس کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.