ETV Bharat / state

دہلی تشدد: ڈاکٹر شیروانی نے انسانیت کا فرض نبھایا

جب شمال مشرقی دہلی میں تشدد جاری تھا، اس وقت ایک ڈاکٹر ایسے بھی تھے جو زخمی ہوئے لوگوں کی بلا اجرت اور بلا تاخیر علاج کر رہے تھے۔

جب مسیحا بنے ڈاکٹر شیروانی
جب مسیحا بنے ڈاکٹر شیروانی
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 4:38 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:06 PM IST

فروری 24 کے روز جب لوگ ایک دوسرے پر پتھر برسا رہے تھے، اس دوران ڈاکٹر شیروانی متعدد زخمی افراد کا علاج بغیر کسی اجرت کے کر رہے تھے۔

جب مسیحا بنے ڈاکٹر شیروانی

ڈاکٹر شیروانی مذہب سے اٹھ کر متاثرین کی تیمارداری کرنے میں مصروف تھے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ڈاکٹر شیروانی سے بات کی اور جاننے کی کوشش کی کہ جب علاقے میں تشدد شروع ہوا، اس وقت کس طرح کے حالات تھے؟

ڈاکٹر شیروانی نے بتایا کہ 'اب تک ان کے پاس 30 تا 40 سے زائد زخمی افراد علاج کے لیے آئے تھے جس میں بیشتر کے سر پر چوٹیں آئی تھیں حالانکہ اس چھوٹے سے کلینک میں وہ مکمل علاج تو نہیں دے پائے تاہم مرہم پٹی اور ضروری علاج کر کے انہیں بڑے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'جب ان کے پاس زخمی لوگوں کی تعداد بڑھنے لگی اور کلینک چھوٹا پڑنے لگا تو انہوں نے ایمبولنس اور 100 نمبر پر فون کرنا شروع کیا لیکن اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔ اس دوران 10 افراد ایسے بھی تھے جو گولیوں سے زخمی ہوئے تھے۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.