ETV Bharat / state

Hate Speech اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مسلمانوں کے خلاف نفرتی تقاریر معاملے سے لا علم - شمال مشرقی دہلی

دراصل وراٹ ہندو سبھا کے دوران پرویش ورما کی جانب سے مسلمانوں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا یہ تقریب گزشتہ اتوار یعنی 9 اکتوبر کی دوپہر میں منعقد کی گئی تھی آج 6 روز گزرنے کے باوجود کمیشن کی جانب سے کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے۔

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مسلمانوں کے خلاف نفرتی تقاریر معاملہ سے لا علم

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 8:38 PM IST

نئی دہلی:شمال مشرقی دہلی کے سندر نگری علاقہ میں وشوا ہندو پریشد کے زیر اہتمام منعقد وراٹ ہندو سبھا میں بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما اور لونی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گجر کی جانب سے مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے اور ان کے خلاف نفرتی تقاریر کرنے سے متعلق دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ابھی تک لا علم ہیں اسی لئے انہوں نے ابھی تک کوئی بھی کارروائی نہیں کی ہے۔DMC Didnt Know About Hate Speech

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مسلمانوں کے خلاف نفرتی تقاریر معاملہ سے لا علم

دراصل وراٹ ہندو سبھا کے دوران پرویش ورما کی جانب سے مسلمانوں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا یہ تقریب گزشتہ اتوار یعنی 9 اکتوبر کی دوپہر میں منعقد کی گئی تھی آج 6 روز گزرنے کے باوجود کمیشن کی جانب سے کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے۔

اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان سے بات کرنے کی کوشش کی ان کے دفتر پر بھی گیا لیکن ان سے ملاقات نہیں ہو سکی جس کے بعد نمائندے نے فون پر بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ نے سندر نگری میں مسلمانوں کے خلاف نفرتی تقاریر کرنے پر کوئی کارروائی کی ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ابھی تک فی الحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:New President of Congress Party ملکا ارجن کھرگے کانگریس کے نئے صدر منتخب

اس کے علاوہ انہوں نے انقلاب کے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی کہ ابھی تک انہیں اس معاملے کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ حالانکہ نمائندے نے جب ان سے سوال کیا کہ یہ معاملہ کافی طول پکڑتا جا رہا ہے اور یہ آپ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے تو اس پر آپ کو کارروائی کرنی چاہیے۔ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے پاس کوئی شکایت لے کر آتا ہے تو میں اس پر کارروائی کرنے کی کوشش کروں گا فی الحال میرے علم میں ایسا کوئی بھی واقعہ نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی لا علمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ روز سے میں نے ٹیلی ویژن اور اخبارات نہیں پڑھے جس کے سبب میں تمام خبروں سے لا علم ہوں۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ایسے شخص کو دہلی اقلیتی کمیشن کا چئیرمین رہنے کا حق ہے جسے اقلیتی فرقہ سے متعلق ان خبروں کا علم ہی نہیں ہے جبکہ اس موضوع پر گذشتہ کئی دنوں سے ملک گیر سطح پر چرچہ کی جا رہی ہے اور یہ خبر تمام چھوٹے بڑے اخبارات اور نیوز چینل پر شائع کی جا رہیں ہیں۔DMC Didnt Know About Hate Speech

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.