ETV Bharat / state

یہ تبدیلی ہے یا کوئی جملہ: دگ وجے سنگھ - وزیراعظم

کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کے 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس' کے نعرے پر آج راجیہ سبھا میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'آخر اب انہیں اقلیتوں کا اعتماد حاصل کرنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی ہے۔'

digvijay
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 11:29 PM IST

Updated : Jun 25, 2019, 11:35 PM IST

کانگریس کے رہنما نے صدر کے خطا ب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ 'اقلیتوں سے دوری بناتے رہے وزیراعظم اب اقلیتوں کا اعتماد حاصل کرنے کی بات کر رہے ہیں اور اقلیتی برادری کے طلبا کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کر رہے ہیں، آئین کے سامنے سر جھکا رہے ہیں۔'

انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ 'میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں لیکن کیا یہ تبدیلی ہے یا کوئی جملہ ہے۔ اگر یہ تبدیلی ہے تو وزیراعظم نے جو کہا ہے، اسے عملی طور پر کرنا ہوگا۔'

جھارکھنڈ میں ایک کمیونٹی کے شخص کی پٹائی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اگر اس طرح کے واقعات ہوں گے تو بھروسہ کیسے پیدا ہوگا۔ لوک سبھا میں اراکین کے حلف لینے کے دوران 'جے شری رام' اور 'اللہ اکبر' کے نعروں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ غیرمتوقع ہے۔'

جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'مودی حکومت نے پانچ برس پہلے کشمیری پنڈتوں کی واپسی کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ اب تک کتنے پنڈت کنبے کشمیر واپس آئے ہیں۔'

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
Last Updated : Jun 25, 2019, 11:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.