ETV Bharat / state

ایئرلائنز کو بیچ کی نشست خالی چھوڑنے کا مشورہ

سِول ایوی ایشن کے ڈائرکٹوریٹ جنرل نے ایئرلائنز سے کہا ہے کہ وہ پروازوں میں سفر کے دوران ممکنہ حد تک درمیانی نشستیں خالی رکھیں۔

DGCA to airlines: Keep middle seats vacant to extent possible
ایئرلائنز کو بیچ کی نشست خالی چھوڑ کا مشورہ
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 5:57 PM IST

ڈی ی سی اے کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا کہ اگر مسافرین زیادہ ہوں تو درمیانی نشست الاٹ کی جاسکتی ہے لیکن اس کےلیے وزارت ٹکسٹائل سے منظور شدہ حفاظتی گاونز و ماسک فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ انہوں نے مسافر کو تین پرتوں پر مشتمل چہرہ کا ماسک وغیرہ مہیا کرانے کا حکم دیا ہے۔

ڈائرکٹر جنرل سیول ایوی ایشن کی تازہ ہدایات کا 3 کا اطلاق عمل میں آئے گا جبکہ تمام مسافرین کو سیفٹی کٹس مہیا کرنے ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو ماہ تک ملتوی رہنے کے بعد وبا سے بچاؤ کے نئے اصول و ضوابط کے ساتھ گھریلو پروازوں کا 25 مئی سے دوبارہ آغاز ہوگیا جبکہ كووڈ -19 انفیکشن کو روکنے کے لیے حکومت نے 25 مارچ سے گھریلو مسافر پروازوں کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔ وہیں بین الاقوامی مسافر پروازیں بھی 22 مارچ سے ہی بند ہیں۔ اس دوران کارگو پروازوں اور خصوصی اجازت حاصل شدہ مسافر بردار پروازوں کی سروس معمول کے مطابق جاری تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.