ETV Bharat / state

ڈی جی سی اے کے اراکین کے لیے بھی آروگیہ سیتو ایپ لازمی

ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سولی ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے عملہ کے اراکین۔پائلٹ اور کیبن کرو کے لئے بھی آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال لازمی کردیا ہے۔

DGCA eases quarantine norms for pilots and cabin crew
ڈی جی سی اے کے اراکین کے لیے بھی آروگیہ سیتو ایپ لازمی
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 10:45 PM IST

ڈائرکٹوریٹ نے 23مارچ کو طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے جاری اپنے ایک سرکلر میں آج ترمیم کی ہے۔ اس میں ایک نیا پیرا جوڑا گیا ہے جس کے مطابق عملہ کے تمام اراکین کو آروگیہ سیتو ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لئے لازمی طورپر کہا جانا چاہئے جس پر وہ اپنی صحت حالت کی مسلسل نگرانی کریں گے۔

خیال رہے کہ دو مہینے کے وقفہ کے بعد 25مئی سے گھریلو مسافر پروازیں پھر سے شروع ہونے پر مسافرو ں کے لئے آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال لازمی کیا گیا ہے۔

ڈی جی سی اے نے یہ بھی کہا کہ عملہ کے کسی ایک رکن کے کووڈ۔19سے متاثرہ پائے جانے پر تمام اراکین کے لئے گھر پر کورینٹائن لازمی ہوگا۔ صرف جو اراکین متاثرہ سے راست رابطہ میں آئے ہیں ان کے لیے کورینٹائن لازمی ہوگا۔ دیگر اراکین کے لئے طیارہ کمپنی کے ڈاکٹر جو صلاح دیں گے انہیں اس پر عمل کرنا ہوگا۔

اس سے پہلے 23 مارچ کو جاری سرکلر میں عملہ کے کسی بھی رکن کے متاثرہ پائے جانے پر عملہ کے تمام اراکین کے لئے 14دن گھر پر کورینٹائن لازمی کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے ایئر لائنس کو افرادی قوت کی کمی کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.