ETV Bharat / state

دہلی: دہائی کی شدید ترین سردی! - قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر

قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں پڑ رہی ریکارڈ سردی کے درمیان پیر کی صبح دھند نے پورے علاقے کو اپنے آغوش میں لے لیا۔

Dense fog blankets Delhi several trains flight operations affected
دہلی: دہائی کی شدید ترین سردی!
author img

By

Published : Dec 30, 2019, 12:00 PM IST

Updated : Dec 30, 2019, 12:25 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں پڑ رہی ریکارڈ سردی کے درمیان پیر کی صبح دھند نے پورے علاقے کو اپنے آغوش میں لے لیا اور ریل اور ہوائی ٹریفک پر اس کا وسیع پیمانہ پر اثر پڑا۔مجموعی طور پر شدید ٹھنڈسے پورا شمالی بھارت دوچار ہے۔

ویڈیو : ریکارڈ سردی کے بعد دھند کی مار

شمالی ریلوے کے مطابق دھند کی وجہ سے 30 ٹرینوں کی آمد و رفت پر اثر پڑا ہے۔

دوسری طرف اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حد بصارت کی سطح میں کمی کی وجہ سے تین پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا ہے، اگرچہ کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی ہے۔

سڑکوں پر بھی حد بصارت کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام متاثر ہوا ہے۔ صفدر جنگ میں پیر کی صبح کم از کم درجہ حرارت 2.6 اور پالم میں 2.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دہلی کے علاوہ قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) نوئیڈا، گروگرام، فرید آباد اور غازی آباد سمیت دیگر علاقوں میں دھند چھایا ہوا ہے۔

دہلی میں 14 دسمبر سے ہی کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔ ہفتہ کو صبح کچھ علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے درج کیا گیا تھا۔

اتوار کی صبح سب سے کم درجہ حرارت آیا نگر میں 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتہ کو یہاں درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا تھا۔

دسمبر ماہ میں 29 دسمبر تک اوسط درجہ حرارت 19.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ، یہ سطح 1997 کے 17.3 ڈگری کے بعد سب سے کم ہے۔

پیر کی صبح دھند نے پورے علاقے کو اپنے آغوش میں لے لیا۔

سال 1901 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب دہلی کو اتنے طویل دورانیہ تک ٹھند ی ہواؤں کا غضب جھیلنا پڑا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اسکولوں میں چھوٹے بچوں کے لئے موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں۔ اس سے ان بچوں کو آج ٹھٹھرتي موسم سرما میں اسکول نہیں جانا پڑا۔

موسم کی مار کے ساتھ ساتھ کچھ علاقوں میں آلودگی کا مسئلہ بھی برقرار ہے۔ مشرقی دہلی کے آنند وہار میں اوسط ہوا انڈیکس 462 ہے جو ’سنگین حالات‘ میں ہے۔

Last Updated : Dec 30, 2019, 12:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.