ETV Bharat / state

دہلی میں ڈینگو کا قہر جاری - urdu news

دہلی میں ڈینگو کے معاملوں کا چھ سال یعنی سال 2015 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق اس سال دہلی میں ڈینگو کے 5277 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اس بیماری سے اب تک 9 اموات ہوچکی ہیں۔

دہلی میں ڈینگو کا قہر جاری
دہلی میں ڈینگو کا قہر جاری
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 3:35 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بعد اب ڈینگو نے قہر مچانا شروع کردیا ہے۔ اس بار ڈینگو نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ پیر کے روز جاری رپورٹ کے مطابق اس سال دہلی میں ڈینگو کے 5277 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اس بیماری سے اب تک 9 اموات ہوچکی ہیں۔ علاوہ ازیں ایک ہفتے میں 2569 ڈینگو کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 13 نومبر تک ڈینگو کے 5277 معاملے سامنے آئے ہیں جو 2015 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں 13 نومبر تک 2077 ڈینگو کے معاملے درج کیے گئے ہیں جو 2015 کے بعد سے ایک سال میں درج کیے گئے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔

مزید پڑھیں: دہلی میں بڑھتے ڈینگو کے لیے ایم سی ڈی ذمہ دار: آتشی

دہلی حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود قومی راجدھانی میں ڈینگو اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی دہلی میں ڈینگو کے معاملوں کا چھ سال یعنی سال 2015 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو سال 2016 میں 4431 معاملے، سال 2017 میں 4726 معاملے، سال 2018 میں 2798 معاملے، سال 2019 میں 2036 معاملے اور سال 2020 میں 1072 ڈینگو کے معاملے درج کیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.