راہل گاندھی نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کو نظربند کیے جانے سے متعلق نامہ نگاروں کے سوال پر کہا کہ جب وہ سب کسانوں کے مسائل لیکر راشٹرپتی بھون جارہے تھے، تو انہیں حراست میں لینے اور ان سے بدسلوکی کرنے کا کیا مطلب ہے۔ آپ کس ملک کی جمہوریت کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ گرفتار کرنا، مارنا پیٹنا، یہ سب ان کا طریقہ ہے۔ بھارت میں جمہوریت صرف آپ کے تصور میں ہی ہو سکتی ہے لیکن اصل میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت صرف اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کرتی ہے۔ اس حکومت کو کسان، مزدور اور عام لوگوں کی نہیں بلکہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کی فکر ہے۔ زرعی شعبہ میں آج تک کسان اور مزدور نے سرمایہ کاری کی ہے۔ جو جوان سرحد ہیں ان کے والدین نے سرمایہ کاری ہے۔ محنت اور سرمایہ کاری یہ لوگ کرتے ہیں اور فائدہ صرف دو تین صنعت کاروں کو ملے یہی بی جے پی اور وزیراعظم مودی کا ہدف ہے۔
کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ بی جے پی حکومت کے اس ہدف کو کسان اور مزدور سمجھ گئے ہیں۔ حکومت کا ہدف ان کے آس پاس رہنے والے دو چار سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ نریندر مودی کے خلاف جو کھڑے ہوتے ہیں، ان کے بارے میں یہ غلط بولنا شروع کرتے ہیں۔ کسان اور مزدور کھڑے ہوجاتے ہیں تو انہیں دہشت گرد کہتے ہیں۔ وزیراعظم اپنے دو سے تین قریبی سرمایہ دار دوستوں کے لئے کام کرتے ہیں اور انہوں نے ان لوگوں کو پورا کا پورا بھارت پکڑا دیا ہے۔
یو این آئی