ETV Bharat / state

Delhi's Nizamuddin Markaz Reopens: دو برس بعد شب برأت کے موقع پرکُھل گیا نظام الدین مرکز - دو برس بعد شب برأت کے لیے نظام الدین مرکز کو کھولا گیا

دہلی کے نظام الدین میں واقع بنگلہ والی مسجد 31 مارچ 2020 سے بند ہے اسی لیے دہلی وقف کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور بنگلے والی مسجد جو تبلیغی جماعت کا مرکز بھی ہے اسے کھولنے کے لیے درخواست دی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے ہوئے دہل ہائی کورٹ نے شبِ برأت کے موقع پر ایک دن کے لیے مرکز کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔Delhi's Nizamuddin Markaz Reopens

دو برس بعد شب برأت کے لیے نظام الدین مرکز کو کھولا گیا

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 7:56 PM IST

دارالحکومت دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز Delhi's Nizamuddin Markaz کو آج دوپہر بارہ بجے سے کل شام چار بجے تک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس مرکز میں کورونا گائیڈلائن Corona Guideline پر عمل کرتے ہوئے عام نمازی عبادت کے لیے داخل ہو سکتے ہیں۔

دو برس بعد شب برأت کے موقع پرکُھلا نظام الدین مرکز

نظام الدین میں واقع بنگلہ والی مسجد 31 مارچ 2020 سے بند ہے اسی لیے دہلی وقف کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور بنگلے والی مسجد جو تبلیغی جماعت کا مرکز بھی ہے اسے کھولنے کے لیے درخواست دی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے دہل ہائی کورٹ نے شبِ برأت کے موقع پر ایک دن کے لیے مرکز کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھی دہلی ہائی کورٹ نے شب برأت کے موقع پر تبلیغی مرکز نظام الدین کی پہلی منزل کو کھولنے کی اجازت دی تھی تب 50 افراد کو مرکز نظام الدین میں نماز پڑھنے کی اجازت تھی، تاہم رواں برس مرکز نظام الدین کی 3 دیگر منزلوں کو بھی کھولا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tablighi Jamaat Markaz Case: نظام الدین مرکز کو مکمل طور پر کیوں نہیں کھولا جا سکتا؟

دو سال کے بعد آج حضرت نظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی، اس دوران مسجد میں داخل ہونے والے تمام نمازیوں کو ڈی ڈی ایم اے کی تمام رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہی مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ بنگلہ والی مسجد کے باہر پولیس بھی تعینات رہی مقامی افراد کا کہنا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے انہیں راحت ملی ہے البتہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی ہمیشہ کے لیے بنگلے والی مسجد کو کھول دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.