ETV Bharat / state

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا آج دوبارہ کوڈ 19 ٹیسٹ ہوگا

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 9:49 AM IST

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو تیز بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ،ان کا آج ایک بار پھر کووڈ 19 ٹیسٹ کیا جائے گا۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا آج دوبارہ کوڈ 19 ٹیسٹ ہوگا
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا آج دوبارہ کوڈ 19 ٹیسٹ ہوگا

ذرائع کے مطابق، دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا منگل کو کووڈ 19 منفی ٹیسٹ آیا تھا،اب ان کا آج (بدھ) کے روز دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا ۔

پیر کو تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد وزیر کو راجیو گاندھی سپر اسپیشلائٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور منگل کو کووڈ 19 کا منفی تجربہ کیا تھا۔

جین نے ٹویٹ میں کہا کہ، "گذشتہ رات تیز بخار اور آکسیجن کی سطح کی اچانک کمی کی وجہ سے مجھے آر جی ایس ایچ ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔''

ان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ "آپ عوام کی خدمت کرتے رہے بغیر اپنا خیال رکھے''، براہ کرم اپنی صحت کا خیال رکھیں اور جلد صحت یاب ہوجائیں۔

اس سے قبل دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گلے میں خراش اور بخار ہونے کے بعد کوویڈ 19 ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ تاہم ،ان کا ٹسٹ منفی نکلا تھا۔ لیکن وزیر اعلی حفاظت کے طور پر خود قرنطینہ میں رہے۔

راجیو گاندھی سپر اسپیشلیٹی ہاسپٹل (آر جی ایس ایچ ایچ) کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ وزیر صحت کی حالت 'مستحکم' ہے۔ تاہم ، انہیں آکسیجن سپلائی کی گئی تھی ، اور ان کی حالت پر نگاہ رکھی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.