ETV Bharat / state

Delhi Air Pollution دہلی والوں کو فضائی آلودگی سے راحت ملی

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 12:41 PM IST

دہلی کے لوگوں نے جمعرات کو دوسرے دن بھی ہوا کا معیارمعتدل درجہ میں رہنے سے دہلی والوں نے راحت کی سانس لی۔ اس سے قبل بدھ کو دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 193 تھا۔ جبکہ شہر میں منگل کو یہ 286 ریکارڈ کیا گیا۔ Delhiites Get Relief From Air Pollution

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دہلی کے لوگوں نے جمعرات کو دوسرے دن بھی ہوا کا معیارمعتدل درجہ میں رہنے سے دہلی والوں نے راحت کی سانس لی۔ دہلی میں ہوا کے معیار کا مجموعی انڈیکس آج 173 پر رہا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ ( ایس اے ایف اے آرأسفر) نے یہ اطلاع دی۔ Delhiites get relief from air pollution

اس سے قبل بدھ کو دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 193 تھا۔ جبکہ شہر میں منگل کو یہ 286 ریکارڈ کیا گیا۔ دارالحکومت سے ملحقہ گروگرام میں بھی ہوا کے معیار کا انڈیکس 152 تھا، جو درمیانے درجے میں رہا۔ نوئیڈا میں ہوا کے معیار کا انڈیکس ناقص زمرہ میں رہا جہاں انڈیکس 262 ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی کا اے کیو آئی پوسا میں 156، ہوائی اڈے کے علاقے میں 140، متھرا روڈ میں 152، آئی آئی ٹی دہلی میں 137 اور لودھی روڈ میں 124 تھا۔ جبکہ آیا نگر میں یہ 144 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قومی راجدھانی میں دہلی یونیورسٹی اور دھیر پور کے علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس خراب زمرے میں درج کیا گیا۔ ان علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس بالترتیب 215 اور 314 ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ صفر سے 100 تک ایئر کوالٹی انڈیکس کو اچھی رینج میں سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ 100 سے 200 کو اعتدال پسند، 200 سے 300 کو خراب، 300 سے 400 کو انتہائی خراب اور 400 سے 500 کو سنگین سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Air Quality Level دہلی میں آج فضائی آلودگی خراب ترین سطح پر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.