دہلی پولیس کے مطابق 27 مئی کو صبح آٹھ بجے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک خاتون نے خود کو آگ لگالیا ہے، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں صفدر جنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے 90 فیصد جھلسی جیوتی کو مردہ قرار دیا۔
جیوتی کے شوہر نے پولیس کوبیان دیا کہ اس کی شادی سات سال قبل ہوئی تھی اور انہیں دو بچے ہیں۔ بچوں کے اسکول انتظامیہ کی جانب سے آن لائن کلاسس شروع کرنے کے اعلان کے بعد جیوتی نے شوہر سے اسمارٹ فون کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس اس کیس میں مصروف تحقیقات ہے۔