پورا ملک کورونا کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک کے ہر حکومتیں اس وبا کو روکینے کے لیے اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، جس کے باعث ملک میں 40 دن کا لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے۔
مرکز سے لے کر ریاستی حکومتیں اپنی سطح پر لوگوں تک ہر سہولیات فراہم کرا رہی ہے۔اس سلسلے میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایک پیغام ٹویٹ کیا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ باقی دنیا کے مقابلے میں یہاں صورتحال ابھی بھی ٹھیک ہے۔
ساتھ ہی اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے منیش سسوڈیا نے کہا کہ عوام کی تعاون سے ہی دہلی میں کورونا کی صورت حال دنیا کی بہترین سہولیات سے کہیں بہتر ہے۔ عوام کے اس تعاون سے ہی جیتے گی دہلی۔ ہارے گا کورونا۔'