ETV Bharat / state

Mehrouli Waqf Property : عدالتی حکم پر کروڑوں روپے کی وقف اراضی خالی کرائی گئی - دہلی وقف بورڈ جائیداد

قبرستان کی وقف اراضی پر برسوں سے بلڈنگ بناکر رہ رہے قابضین نے وقف بورڈ کو کرایہ دینا بھی بند کر دیا تھا۔ بالآخر عدالتی احکامات کے بعد وقف بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اراضی کو قابضین سے خالی کرایا گیا۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 9:16 PM IST

دہلی: دہلی ہائی کورٹ کے حکمنامہ کے بعد برسوں سے قابضین کے تصرف میں چلی آرہی کروڑوں روپے کی وقف جائداد کو پولیس فورس، وقف ملازمین اور انتظامی عملہ کی نگرانی میں قابضین سے پر امن طور پر خالی کرا لیا گیا۔ حالانکہ وقف جائداد کو خالی کرانے گئی وقف ٹیم کو قابضین کی جانب سے سخت مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پولیس نے سختی کا مظاہرہ کیا جس کے سبب قابضین کو مجبوراً وقف املاک کو خالی کرنا پڑا۔

عدالت کے حکم پر وقف بورڈ نے مہرولی علاقہ سے کروڑوں روپے کی وقف اراضی خالی کرائی

نمائندے کے مطابق مہرولی علاقے میں وقف پراپرٹی میونسپل نمبر 1068 وارڈ نمبر 1 خسرہ نمبر 1665 (جدید خسرہ نمبر1151/3) کل رقبہ تقریبا 425 اسکوائر یارڈ گزٹ مؤرخہ30-12-1976 کے مطابق گزٹ نوٹیفائی وقف جائداد ہے اور قبرستان کی اراضی ہے۔ وقف کی اس قیمتی زمین پر کئی برسوں سے مہوش عادل زوجہ محمد عادل، محمد عادل ولد محمد رضی اور افروز النساء زوجہ محمد رضی نے ناجائز طور پر قبضہ کیا ہوا تھا اور وقف بورڈ کو کرایہ کی ادائیگی بھی بند کر دی تھی جن کے خلاف وقف ایکٹ کے مطابق 54 کی کارروائی کرکے جگہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے گئے جنہیں انہوں نے وقف ٹربیونل میں چیلنج کر دیا جہاں سے شکست کے بعد ان قابضین نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا اور ایک طویل قانونی لڑائی کے بعد بالآخر 15 دسمبر 2021 اور 22 فروری 2022 کو دہلی ہائی کورٹ نے قابضین کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے وقف جائداد خالی کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد بھی معاملہ قانونی داؤ پیچ میں الجھا رہا اور 16جون 2023 کو ایس ڈی ایم مہرولی کے یہاں سے قابضین کے خلاف قبرستان کی اراضی کو خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے گئے اور اس کے بعد بھی جب قابضین نے جگہ خالی نہیں کی تو 24 ستمبر کی صبح 9 بجے پولیس فورس کی موجودگی میں قبضہ ہٹاؤ مہم چلائی گئی اور کروڑوں روپے کی وقف جائداد کو پر امن طور پر قابضین کے قبضہ سے خالی کرا لیا گیا۔

وقف بورڈ سے ملی تفصیل کے مطابق بورڈ کے سی ای او ڈاکٹر محمد ریحان رضا کی ہدایت پر وقف بورڈ کے کارکنان مہرولی پر پہنچ گئے وہاں موجود قابضین کی بھاری مخالفت کے باوجود پولیس فورس اور انتظامی عملہ کے ساتھ ملکر انہوں نے وقف جائداد کو قابضین سے خالی کرایا اور تالا لگاکر سیل کر دیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق مہرولی وارڈ نمبر 1 میں میونسپل نمبر 1068 وارڈ نمبر 1خسرہ نمبر1665 (جدید خسرہ نمبر1151/3) کل رقبہ تقریبا 425 اسکوائر یارڈ پر رضی اپارٹمنٹ، پہلوان ڈھابہ، النثار ہوٹل بلڈنگ اور لاجواب بریانی کے نام سے وقف کی زمین پر کئی منزلہ اپارٹمنٹ بنے ہوئے ہیں اور ان اپارٹمنٹ پر موجود قابضین نے برسوں سے وقف بورڈ کو کرایہ دینا بھی بند کر دیا تھا جس کے بعد ان سب کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور ایک طویل عرصہ کے بعد دہلی وقف بورڈ ان قابضین سے کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی خالی کرانے میں کامیاب ہوا۔

حالانکہ اس دوران وقف بورڈ کو قابضین کے خلاف ایک طویل قانونی لڑائی لڑنی پڑی اور یہ قابضین کسی نہ کسی بہانے سے عدالت کا سہارا لیتے رہے اور سپریم کورٹ تک پہنچے تاہم وہاں بھی انہیں راحت نہیں ملی اور دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ عدالت میں قانونی لڑائی کے دوران قابضین پر کئی مرتبہ جرمانہ عائد کیا گیا بالآخر بورڈ کی لیگل ٹیم کی محنت رنگ لائی اور بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی جائداد قابضین سے خالی کرائی گئی۔

مزید پڑھیں: CRPF Headquarter on Waqf Property: دہلی وقف کی زمین پر سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر کی تعمیر؟

اطلاعات کے مطابق ابھی 7 قابضین ایسے رہ گئے ہیں جنہیں عدالت نے ایک ماہ کا وقت دیا ہے اور ابھی ان کے مکانات کو سیل نہیں کیا گیا ہے جبکہ ایک بلڈنگ لاجواب بریانی کے نام سے بھی سیل لگانے سے باقی رہ گئی ہے۔ وقف بورڈ کے افسران کا کہنا ہے کہ جلد ہی ان سے بھی قبضہ خالی کرا لیا جائے گا اور وہاں بھی سیل لگا دی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ وقف بورڈ کی جانب سے اس کارروائی کے بعد وقف جائداد پر موجود قابضین میں ہلچل ہے اور انہیں بھی یہ ڈر ستانے لگا ہے کہ عنقریب انہیں بھی وقف جائداد پر سے اپنا غیر قانونی قبضہ ہٹانا پڑے گا اور دیر یا سویر ان وقف جائدادوں کو قابضین سے آزاد کرالیا جائے گا۔

اس دوران وقف بورڈ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر حیدر ،ایڈیشنل سیکشن آفیسر رحمان ،رینٹ اینڈ پراپرٹی کے سیکشن آفیسر نشاب احمد خان اور لیگل آفیسر ایڈوکیٹ شائستہ صدیقی کے علاوہ بڑی تعداد میں بورڈ کے افسران نے اپنا تعاون دیا اور پولیس و انتظامیہ کے تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بورڈ کے سی ای او ڈاکٹر محمد ریحان رضا آخر تک معاملہ کی نگرانی کرتے رہے اور وقف افسران سے صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.