ETV Bharat / state

دہلی فساد متاثرین کی مدد کے لیے ملے پیسوں کا حساب دے وقف بورڈ: جمعیت علماء ہند

دہلی وقف بورڈ کے ذریعہ دہلی فسادات کے متاثرین کی مدد کے لیے دیئے گئے چندے کا حساب مانگنے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ مسلم دانشوروں نے دہلی وقف بورڈ سے کہا ہے کہ چندہ کے نام پر آنے والی رقم کی تفصیلات عام کی جائے۔

author img

By

Published : Aug 3, 2020, 7:44 PM IST

دہلی فساد متاثرین کی مدد کے لیے ملے پیسوں کا حساب دیں وقف بورڈ:جمعیت علماء ہند

دہلی فسادات کے متاثرین کی مدد کا کام ابھی صحیح طریقے سے شروع بھی نہیں ہوا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے وقف بورڈ کے چیئرمین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور وہ تمام کام جو بورڈ نے فسادات متاثرہ مقامات پر شروع کیے تھے انہیں بیچ میں ہی روکنا پڑا ہے۔

لوگوں کی پریشانیاں اور خراب صورتحال کے پیش نظر جمعیت علماء ہند فسادات کے متاثرین کی مدد کے لیے سامنے آئے ہیں اور جمعیت نے کچھ جگہوں پر کام کرنا بھی شروع کردیا ہے، لیکن ان سب کے باوجود مصطفی آباد کے عیدگاہ میں رہ رہے فساد متاثرہ افراد کو کورونا وبا کی وجہ سے ہٹا دیا گیا ہے اور دہلی وقف بورڈ ان متاثرہ افراد کے لیے کچھ ٹھوس اقدامات نہٰں اٹھا رہی ہے۔ دہلی وقف بورڈ کے اچانک سے ہاتھ کھینچ لینے کی وجہ سے یہ فساد متاثرہ افراد کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سماجی کارکن ڈاکٹر فہیم بیگ نے کہا کہ یہ ایک جمہوری ملک ہے، یہاں چپراسی سے لے کر وزیراعظم تک جوابدہ ہوتے ہیں۔ملک کی عوام کو کسی سے بھی سوال کرنے کا حق ہے۔اگر یہ سب عوام کے ساتھ جڑا ہوا ہے، تو اس کے بعد ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔اگر وقف بورڈ نے فساد متاثرین کی مدد کے لیے لوگوں سے چندہ کی اپیل کی تھی اور چیئرمین کے ذریعہ جاری کردہ اکاؤنٹ میں نہ صرف ملک سے بلکہ بیرونی ممالک سے رقم بھیجی گئی ہیں تو پھر آخر اس رقم کا حساب سامنے آنا چاہیے کہ آخر اس اکاؤنٹ میں کتنا پیسہ آیا اور وقف بورڈ نے کتنا خرچ کیا۔

واضح رہے کہ دہلی فساد کے دوران ہی دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے لوگوں سے متاثرین کی مدد کے لیے جاری کردہ اکاؤنٹ نمبر پر عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

دہلی جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا عابد قاسمی نے کہا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے بورڈ نے وہاں کوئی کام ہی نہیں کیا تھا،اب جب لوگ پریشان ہوکر مسلسل جمعیت علماء ہند کے پاس مدد مانگنے کے لیے پہنچ رہے ہیں تو ایسی سورتحال میں جمعیت نے اپنے کام کو صحیح طریقے سے انجام دینے کا وعدہ کیا ہے، اب اگر وقف بورڈ کے پاس پیسے آتے تھے تو اس کا حساب کتاب ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.