ETV Bharat / state

دہلی تشدد: شکایت درج کرانے کے لیے ای-میل آئی ڈی اور فون نمبر جاری - عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج

شمال مشرقی دہلی میں رونما ہوئے تشدد کے بعد عام آمدمی پارٹی نے ایک فون نمبر اور ای-میل آئی ڈی جاری کیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔

شکایت درج کرانے کے لیے ای-میل آئی ڈی اور فون نمبر جاری

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 10:41 AM IST

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج نے پریس کانفرنس کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز 'امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی' کی ددوسری میٹنگ تھی، میٹنگ کے بعد ئی فیصلہ لیا گیا کہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم، واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر پر کوئی بھی دل آزار یا اشتعال انگیز میسیج بھیجتا ہے اور اس کے سبب دو فرقوں میں تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے۔ تب ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے کوئی بھی شخص اس کی شکایت درج کراسکتا ہے'۔

شکایت درج کرانے کے لیے ای-میل آئی ڈی اور فون نمبر جاری

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ' اس بات کی شکایت کسی بھی حلقۂ اسمبلی سے کی جاسکتی ہے اور اس کے لیے ایک واٹس ایپ نمبر اور ایک ای میل آئی ڈی جاری کیا گیا ہے، ان دو ذرائع کی معلومات عام عوام کو ہر طرح کے اشتہار اور دیگر ذرائع سے دی جائے گی۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے تمام مذہبی جگہوں اور شاہراہوں پر ہورڈنگ بورڈز لگا کر ای-میل آئی ڈی اور واٹس ایپ نمبر کی معلومات لوگوں تک پہنچائی جائیں گی۔ خبر کے آخر میں ای میل آئی ڈی اور فون نمبر دیے گئے ہیں۔

ای-میل آئی ڈی: dvscommittee@delhi.gov.in

فون نمبر: 8950000946

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.