ETV Bharat / state

دہلی فسادات:712 آیف آئی آر درج، 213 افراد گرفتار - دہلی پولیس

دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھوا نے کہا کہ شمال مشرقی دہلی کے فسادات معاملے میں پولیس نے اب تک 712 آیف آئی آر درج کر لی ہے، جن میں 213 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تین ہزار سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھوا
دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھوا
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 5:20 PM IST

دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھوا نے کہا کہ شمال مشرقی دہلی کے فسادات معاملہ میں پولیس نے اب تک 712 آیف آئی آر درج کر لی ہے، جن میں 213 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تین ہزار سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھوا

مندیپ سنگھ رندھوا نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملہ میں لوگوں سے ویڈیوز ارسال کرنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد لوگوں کی جانب سے پولیس کو کئی ویڈیوز دستیاب ہوئے، ان ویڈیوز کے ذریعہ پولیس کو کئی معاملات حل کرنے میں مدد بھی ملی، وہیں کئی معاملات میں ان ویڈیوز کے ذریعہ ملزمین کی شناخت بھی کی گئی۔ ابھی تک پولیس نے 213 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، مزید گرفتاری ابھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پورے علاقے میں امن کا ماحول ہے اور پولیس فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

مندیپ سنگھ رندھوا نے بتایا کہ فسادات میں ملوث لوگوں کی شناخت کرنے کے لیے دہلی پولیس 'فیس ریکگنائزیشن سافٹ ویئر' کا استعمال کر رہی ہے، پولیس نے اس سافٹ وئیر پر لوگوں کے لائسنس، شناختی کارڈ سمیت کئی دیگر سرکاری دستاویزات کی تصاویر کو اپلوڈ کیا ہے۔ اس کی مدد سے 100 سے زائد ملزمین کی شناخت ہو چکی ہے، مضبوط ثبوت ملنے کے بعد ہی ان کی شناخت ہو سکے گی۔

پولیس کے مطابق فسادات کے دوران سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ اس معاملہ میں اب تک 25 سے زائد ایف آئی آر درج کرکے 20 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور پولیس نے غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے معاملہ میں 54 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مندیپ سنگھ رندھوا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور علاقے میں امن و امان بنائیں رکھیں، نیز سوشل میڈیا پر ارسال کی جارہی ویڈیوز کو بغیر جانچ پڑتال کے شئیر نہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.