ETV Bharat / state

دہلی: جنگ آزادی میں اردو بازار کا اہم کردار رہا - اردو نیوز دہلی

اردو بازار قومی دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد کے قریب واقع ہے۔ یہ قدیم زمانے میں فصیل بند شہر کا سب سے اہم بازار تھا۔ شہنشاہ شاہجہاں نے قلعہ معلی کے قریب اردو بازار کے نام سے اس محلہ کو بسایا تھا۔

delhi urdu bazar important role in the independence
جنگ آزادی میں اردو بازار کا اہم کردار رہا
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 10:24 PM IST

جنگ آزادی میں اردو بازار کا اہم کردار رہا ہے۔ اسی بازار کے آخر میں بنی اکبر آبادی مسجد سے انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتویٰ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلم نوجوانوں نے انگریزی حکومت کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔ البتہ بعد میں اس مسجد کو منہدم کر دیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

دہلی کی جامع مسجد سے متصل ایسا ہی ایک بازار جو اردو بازار کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کسی زمانے میں اپنی منفرد شناخت اور شان و شوقت رکھتا تھا جہاں سے بھارت کے مشہور و معروف اخبارات کتابیں، رسائل اور میگزین شائع ہوا کرتے تھے۔

آزادی سے قبل اردو بازار سیاسی و سماجی شخصیات کے لیے ایک مرکز ہوا کرتا تھا، جہاں اس وقت کے سیاسی لیڈران سمیت نامور ادباء و شعراء ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا کرتے ہوئے انگریزی حکومت کے خلاف جنگ آزادی کی حکمت عملی تیار کیا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:

Delhi Riots 2020: دہلی فرقہ وارانہ فسادات میں بے قصوروں کو جیل

مجاہد آزادی مفتی سمیع اللہ قاسمی کے پوتے نبیل احمد بتاتے ہیں کہ آزادی سے قبل ان کے کتب خانے پر پنڈت جواہر لال نہرو سمیت تمام نامور سیاسی رہنما اکٹھے ہوا کرتے تھے، لیکن اب یہ تاریخی اردو بازار قصہ پارینہ بن چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.