ETV Bharat / state

DU Reopening: دہلی یونیورسٹی میں آف لائن کلاسز 17 فروری سے شروع - دہلی یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا

دہلی یونیورسٹی انتظامیہ Delhi University Administration کے ایک حکم نامے کے مطابق UG اور PG کورسز کی کلاسز 17 فروری 2022 سے شروع ہوں گی۔

دہلی یونیورسٹی میں آف لائن کلاسز 17 فروری سے شروع

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 12:31 PM IST

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی Delhi University میں 17 فروری سے آف لائن کلاسز شروع ہوں گی۔ اس حوالے سے ڈی یو کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے کالج کھولنے کے مطالبے کے خلاف ڈی یو کے طلبہ مسلسل احتجاج کر رہے تھے۔اس سلسلے میں دہلی یونیورسٹی کے رجسٹرار نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔

انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق UG اور PG کورسز کی کلاسز 17 فروری 2022 سے شروع ہوں گی۔ Delhi University To Resume Offline Classes From Feb 17

اس کے علاوہ مختلف ریاستوں سے دہلی آنے والے طلبہ کو کالج آنے سے پہلے تین دن تک لازمی قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔
کالج کی لیبارٹریز اور کینٹین فروری 17 سے کھلیں گے۔

طلبہ کے لیے یہاں ڈی ڈی ایم اے، مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے کورونا سے متعلق تمام رہنما خطوط پر مکمل طور پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ کالج کیمپس، ہاسٹل میں کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جائے، اس کی ذمہ داری ڈین، شعبہ کے صدر، کالج کے پرنسپل اور ہاسٹل انچارج ہوں گے۔ مثال کے طور پر، ماسک پہننا، سماجی دوری اور ہینڈ سینیٹائزر وغیرہ۔

تمام کالجوں کے پرنسپلز، شعبہ کے سربراہوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ تدریسی اور غیر تدریسی عملہ اور طلبہ کو ویکسین لگائی جائے۔

دہلی میں کووڈ-19 کے کم ہوتے معاملات کو دیکھتے ہوئے، دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی DDMA نے 7 فروری سے اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی تھی۔ ڈی ڈی ایم اے کے حکم کے بعد جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی جانب سے 7 فروری سے کیمپس کھولنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، لیکن دہلی یونیورسٹی نے کیمپس کھولنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

اسی دوران جے این یو کیمپس کھلنے کے بعد ڈی یو کے طلبہ نے بھی آف لائن کلاسز شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Mphil Course Abolished In Delhi University: دہلی یونیورسٹی میں ایم فل کورس ختم

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ABVP، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن AISA، چھاتر یووا سنگھرش سمیتی CYSS، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا NSUI سمیت مختلف تنظیموں نے ڈی یو کے شمالی اور جنوبی کیمپس میں مظاہرہ کیا۔

اسی دوران مظاہرے کے دوران سی وائی ایس ایس سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے بھی خود سوزی کی کوشش کی جسے وہاں موجود طلبہ اور پولیس اہلکاروں نے بچا کر ہسپتال پہنچایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.