ETV Bharat / state

ڈی یو شعبہ اردو کے پی ایچ ڈی کے 19 طلبا کو ڈگری تفویض - اردو نیوز دہلی

آج دہلی یونیورسٹی کے 97 ویں کانوکیشن میں ایک لاکھ 78 ہزار 719 طلبہ کو آن لائن و آف لائن ڈگری دی گئیں۔ دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پی سی جوشی نے بتایا کہ دہلی یونیورسٹی ایسا کرنے والا ملک کا پہلا تعلیمی ادارہ بن گیا ہے۔

delhi university convocation 2021: 19 PhD students of the department of urdu degree awarded
دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے 19 پی ایچ ڈی کے طلبہ کو ڈگری دی گئی
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 9:09 PM IST

ملک میں کووڈ-19 کی وبا کے سبب کانوکیشن کا اہتمام آن لائن و آف لائن دونوں سطح پر کیا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پی ایچ ڈی کے 19 طلبا کو بھی ڈگری تفویض کی گئی۔

یو پی ایس سی کے چیئرمین پی کے جوشی اور دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پی ایچ ڈی کے تمام طلبا کو ڈگری سے نوازا۔

ان میں عمران احمد، محمد حسین، شکیل احمد، سالم سلیم، طارق، سید عینین علی حق، عادل احسان، عالیہ سمیت 19 طلبا کو بھی پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی۔

اس دوران پروفیسر ارتضیٰ کریم، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور صدر شعبہ اردو بھی موجود رہے۔

کانوکیشن کے دوران دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پی سی جوشی نے کہا "نہ صرف دہلی یونیورسٹی بلکہ تمام یونیورسٹیوں کی تاریخ میں پہلی بار، ایک بٹن پر کلک کرتے ہوئے تقریباً 1،80،000 طلباء کو ان کی میل میں مختلف شعبوں میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری دی گئی۔ یہ ہم سب کے لیے تاریخی قدم ہے۔

کانوکیشن کی تقریب میں مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال "نشنک" نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے طلبا کو 156 میڈلز اور 36 دیگر ایوارڈ پیش کیے۔

تقریب کے دوران ڈاکٹریٹ کی چھ سو ڈگریاں اور 44 ڈی ایم / ایم سی ایچ ڈگریاں بھی دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے تعلیم کے میدان میں نمایاں کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اے ایم یو: لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈنے کے لیے طلبا کا انتظامیہ پر دباؤ

نشنک نے طلبا اور ان کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں مستقبل میں مزید محنت کرنے کی ترغیب دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.