دہلی ٹیکسی ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی شہریوں کو ایئر پورٹ پر بھی ٹیکسی فراہم نہیں کی جائے گی اور انہیں ایئر پورٹ تک کوئی ٹیکسی والا چھوڑنے بھی نہیں جائے گا۔
دہلی میں 400 ٹراویل ایجنٹ اور 50000 گاڑیاں دہلی ٹیکسی ایسوسی ایشن سے وابستہ ہیں۔ سبھی نے متفقہ طور پر اس فیصلے کو مان لیا ہے۔
دہلی ٹیکسی ایسوسی ایشن نے گلوان وادی میں گذشتہ دنوں چینی فوجیوں کے ذریعہ بھارتیہ فوج کے 20 جوانوں کو ہلاک کئے جانے کےبعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
چین پر پورے ملک میں غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے ، لوگ ملک میں بڑے پیمانے پر چینی سامان کا بائیکاٹ بھی کررہے ہیں۔
دریں اثنا دارالحکومت دہلی میں کچھ دن قبل دہلی ہوٹل ایسوسی ایشن چینی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب دہلی ٹیکسی ایسوسی ایشن نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے چینی شہریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
دہلی ٹیکسی ایسوسی ایشن کے نائب صدر کمال چھبر نے صاف طور پر کہا کہ جو ہمت چین نے کی ہے، اس کا بدلہ ہم چینی شہریوں پر پابندی عائد کرکے لے رہے ہیں۔
دہلی ٹیکسی ایسوسی ایشن کے ایک اور رکن رنجیت سنگھ نے بھی کہ چینی شہریوں کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’چینی شہریوں کو ٹیکسی فراہم نہیں کی جائے گی۔‘‘