ETV Bharat / state

دہلی فسادات: پولیس کا الزام، سازش کے لیے 5 افراد کو 1.61 کروڑ دیئے گئے - دہلی پولیس نے کورٹ میں چارج شیٹ فائل کی

دہلی میں یکم دسمبر 2019 تا 26 فروری 2020 تک ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے خلاف دہلی پولیس نے کورٹ میں چارج شیٹ فائل کی ہے۔

دہلی فسادات:پولیس کا الزام، سازش کے لیے 5 افراد کو 1.61 دیئے گئے

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 9:59 AM IST

اس چارج شیٹ میں 5 افراد، عشرت جہاں، خالد سیفی، طاہر حسین، شفاءالرحمان اور میرن حیدر کے بینک کھاتے اور نقد رقم کے ذریعے کل 1،61،33،703 روپے ملے تھے، جس سے مظاہرے کے انتظامات کے اخراجات پورے کیے گئے۔

دہلی پولیس نے شمال مشرقی دہلی فسادات کے متعلق عدالت میں چارج شیٹ میں کہا کہ سی اے اے کے خلاف مظاہرے کا ںظم کرنے اور فرقہ وارانہ تشدد کی سازش کو انجام دینے کے لیے پانچ افراد کو 1.61 کروڑ روپے ملے تھے۔

پولیس نے چارج شیٹ میں کہا کہ کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں، کارکن خالد سیفی، عام آدمی پارٹی کے معطل کونسلر طاہر حسین، جامعہ ملیہ اسلامیہ ایلومنی ایسوسی ایشن کے صدر شفاء الرحمن اور جامعہ کے طالب علم میرن حیدر کو سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے اور دہلی فسادات میں سازش رچنے کے لیے 1.61 کروڑ روپے ملے تھے۔

پولیس نے فروری میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے معاملے میں 15 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 1.61 کروڑ روپے میں سے 1،48،01186 روپے نقد نکالے گئے اور مظاہرہ کے انتظامات پر اخراجات کے لیے خرچ کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.