عشرت جہاں کی جانب سے ایڈووکیٹ پردیپ تیوتیہ پیش ہوئے جب کہ دوسری جانب امت پرساد پیش ہوئے۔ عشرت جہاں کی 59/2020 کی ایف آئی آر میں ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے ضمانت منظور کی Ishrat Jahan Granted Bail in Delhi Riots Case۔
عشرت جہاں دو برس سے زیادہ وقت سے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 30 مئی 2020 کو عدالت نے عشرت جہاں کی شادی کے لیے دس دن کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
عشرت جہاں کو 26 فروری 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی 109، 147، 148، 149، 186، 307، 332، 353 اور 34 اور آرمس ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق عشرت جہاں نے ہجوم کو تشدد کرنے پر آمادہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق 26 فروری 2020 کو جگت پوری میں نہ صرف پولیس پر پتھراؤ کیا گیا بلکہ گولیاں بھی چلائی گئی تھیں۔