دہلی وقف بورڈ نے فسادات متاثرین کو شیلٹر فراہم کرنے کے لئے مصطفی آباد کی عید گاہ میں ایک بڑا کیمپ نصب کیا ہے۔ اس کیمپ میں 800 سے زائد متاثرین موجود ہیں، ایسا دعوی کیا جارہا ہے۔
یہاں ایک عارضی طعام گاہ بھی بنایا گیا ہے، جس میں تمام پناہ گزینوں کے لئے کھانا بنایا جاتا ہے۔
راشد علی نے بتایا کہ کھانا بنانے کا نظام آج (منگل) سے شروع کیا گیا ہے، اور 800 لوگوں نے کھانا کھایا۔
وسیع و عریض عید گاہ میں مردو خواتین کے لئے الگ الگ انتظام کیا گیا ہے، یہاں زیادہ تر وہ متاثرین پناہ گزین ہیں جن کے گھر جلا دئے گئے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے متاثرین نے بتایا کہ فسادیوں نے سب کچھ لوٹ لیا۔
ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ان کا دودھ کا کام تھا جس کے لئے وہ بھینس پالک کا کام کرتی تھیں مگر فسادیوں نے سب لوٹ لیا۔
متاثرین کی خدمت میں مقامی لوگوں سمیت مختلف تنظیموں کے رضاکار بھی لگے ہوئے ہیں۔ مقامی رکن اسمبلی کی بیٹی اور اہلیہ بھی متاثرین کے تعاون کے لئے کیمپ میں رہتی ہیں۔