شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں کے ایک گروہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جاری پر امن مظاہرہ میں گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس کی بروقت کاروائی نے ناکام کردیا۔
سی اے اے کی حمایت میں اشتعال انگیز نعرے لگاتا ہوا ایک گروہ سکھدیو وہار سے آیا، جہاں پولیس کی بیریکیٹنگ کے پاس انہیں روک دیا گیا۔
سی اے اے کا حامی گروہ 'دیش کے غداروں کو۔۔۔۔۔۔۔۔' جیسے اشتعال انگیز نعرے لگا رہا تھا، فی الحال جامعہ میں صورتحال معمول پر ہے۔
واضح رہے کہ یہ تیسری کوشش ہے جب جامعہ میں جاری پرامن مظاہرہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ سی اے اے کے حامی گروہ کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔