ETV Bharat / state

کانگریس نے تمل مہاجر مزدوروں کو ٹرین کے ذریعے گھر روانہ کیا

چودھری انِل کمار نے کہا کہ جیسے ہی دہلی کانگریس کو ان تمل مزدروں کے بارے میں معلوم ہوا، دہلی پردیش کانگریس نے ان مزدوروں کو فوری طور پر تامل ناڈو بھیجنے کا انتظام کیا ہے۔

کانگریس نے تمل مہاجر مزدوروں کو ٹرین کے ذریعے گھر روانہ کیا
کانگریس نے تمل مہاجر مزدوروں کو ٹرین کے ذریعے گھر روانہ کیا
author img

By

Published : May 16, 2020, 10:19 AM IST

دہلی کے پردیش کانگریس کمیٹی کے ذریعہ جمعہ کو دہلی کے بدرپور میں پھنسے تاملناڈو کے مہاجر مزدوروں کے ایک گروپ کو ٹرین کے ذریعہ انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔

دہلی کانگریس کے صدر چودھری انِل کمار نے کہا کہ آج مزدوروں کی پہلی کھیپ کو ٹرین کے ذریعے تمل ناڈو بھیجا گیا ہے اور آگے بھی مزدوروں کو ان کے آبائی ریاستوں میں بھیجا جائے گا۔

چودھری انِل کمار نے کہا کہ جیسے ہی دہلی کانگریس کو ان تمل لوگوں کے بارے میں معلوم ہوا ، دہلی کانگریس نے ان مزدوروں کو فوری طور پر تامل ناڈو بھیجنے کا انتظام کیا۔ یہ مزدور بدر پور میں تنگ جگہ پر زندگی جینے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، جبکہ دہلی حکومت نے ان کی مدد کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور مہاجر مزدوروں کا درد اتنا خوفناک ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے پاس مکان کا کرایہ ادا کرنے اور کھانے پینے کے لئے پیسہ بھی نہیں بچا ہے۔

چودھری انِل کمار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی مدد کے لئے ریاستی دفتر راجیو بھون میں دہلی کانگریس کے ذریعہ قائم کردہ کنٹرول روم کو سیکڑوں غریب مزدوروں کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، جو اپنی ریاستوں میں واپس جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کانگریس نے مہاجر مزدوروں کی متعدد فہرستیں دہلی حکومت کو ارسال کردی ہیں تاکہ حکومت ان مزدوروں کو ان کی ریاستوں میں بھیجنے کے انتظامات کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہلی حکومت مزدوروں کے سفر کا کرایہ برداشت نہیں کرتی ہے تو دہلی کانگریس مہاجر مزدوروں کے سفر کے لیے خرچ اٹھائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.