ETV Bharat / state

ٹول کٹ معاملہ: دہلی پولیس کا اسپیشل سیل ٹویٹر کے دفتر پہنچا - سمبت پاترا کے ذریعہ کی گئی ٹویٹ کو کس بنیاد پر غلط قرار دیا

ٹول کٹ کیس کی تحقیقات کر رہی دہلی پولیس کا اسپیشل سیل لاڈو سرائے اور گروگرام میں واقع ٹویٹر کے دفتر پہنچا۔ یہاں وہ ٹویٹر کے عہدیداروں سے معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ انہوں نے سمبت پاترا کے ذریعہ کی گئی ٹویٹ کو کس بنیاد پر غلط قرار دیا تھا۔

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹول کٹ معاملے میں ٹویٹر کے دفتر پہنچی

author img

By

Published : May 25, 2021, 7:39 AM IST

Updated : May 25, 2021, 8:22 AM IST

ٹول کٹ کیس کی تحقیقات کر رہی دہلی پولیس کا اسپیشل سیل تفتیش کے لئے پیر کو دہلی اور گروگرام میں ٹویٹر کے آفس پہنچا، اس معاملے میں دہلی پولیس نے ٹویٹر کو نوٹس دیتے ہوئے کچھ معلومات طلب کی تھی۔ اس معلومات کے سلسلے میں دہلی پولیس کا اسپیشل سیل ہفتے کے روز ٹویٹر کے دونوں دفتر میں معلومات لینے پہنچا تھا۔

معلومات کے مطابق بی جے پی کے رہنما سمبت پاترا نے کچھ دن پہلے ٹویٹ کیا تھا اور کانگریس پارٹی پر ٹول کٹ تیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے دوران بی جے پی اور ان کے رہنماؤں کو بدنام کرنے کے لئے کانگریس نے ٹول کٹ تیار کی تھی۔ ان کے اس الزام کو کانگریس نے جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی شکایت تغلق روڈ تھانہ میں کی تھی۔

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹول کٹ معاملے میں ٹویٹر کے دفتر پہنچی

وہیں یوتھ کانگریس کی طرف سے اس بارے میں شکایت پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔ اس معاملے میں ٹویٹر نے ٹول کٹ کو جعلی قرار دیا تھا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس ٹویٹر کے دونو دفتر پہنچی اور اس معاملے سے متعلق اپنا بیان جاری کیا۔ پولیس کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ وہ ٹویٹر آفس متعقلہ افسر کو نوٹس دینے کے لیے گئے تھے، یہ ایک روٹین عمل ہے۔ پولیس جاننا چاہتی تھی کہ اس دفتر میں کون آفیسر ہے جو انہیں ایسے معاملے میں معلومات دے سکتا ہے۔ اسی افسر کو پولیس خصوصی نوٹس دینا چاہتی تھی۔ ایسا اس لئے کیا گیا کہ پہلے جو نوٹس دہلی پولیس کی طرف سے بھیجا گیا تھا، اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔

اس معاملے کی تحقیقات کر رہی دہلی پولیس کے اسپیشل نے گزشتہ 21 مئی کو ٹویٹر کو نوٹس بھیج کر اس معاملے سے منسلک معلومات طلب کی تھی۔

اس دستاویز کے سلسلے میں 22 مئی کو ٹویٹر کے افسر کو اسپیشل سیل کے دفتر میں آنے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن وہ اسپیشل سیل کے دفتر نہیں پہنچے تھے۔ اس کی وجہ سے پولیس ٹیم نے تفتیش کو مزید بڑھاتے ہوئے پیر کے روز ٹویٹر کے دونوں دفتر لاڈو سرائے اور گروگرام پہنچ کر جانچ کی تھی۔

واضح رہے کہ ٹول کٹ کیس کی تحقیقات کر رہی دہلی پولیس کا اسپیشل سیل نے پیر کی شام گروگرام اور لاڈو سرائے میں واقع ٹویٹر کے دفتر پہنچا تھا۔

یہاں وہ ٹویٹر ملازمین سے معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ انہوں نے سمبت پاترا کے ذریعہ کی گئی ٹویٹ کو کس بنیاد پر غلط قرار دیا تھا۔ اسپیشل سیل اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی ثبوت ٹویٹر کے پاس ہے تو اسے دہلی پولیس کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

Last Updated : May 25, 2021, 8:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.