لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمرافراد کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ دہلی پولیس نے ان کی مدد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
دہلی کے گریٹر کیلاش میں ایک معمر جوڑا مقیم ہے اوران کے بچے بیرون ملک مقیم ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات پیش آرہی تھی۔
جوڑے نے گریٹر کیلاش کے ایس ایچ او کو فون کرکے ان سے مدد مانگی جس کے بعد ایس ایچ او سومناتھ پروتھی نے معمر جوڑے کے گھر پر کھانے کی ضروری اشیا اور دوائیں پہنچائی۔
معمر جوڑے کے مطابق وہ ذیابطیس اور بلڈپریشر کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور لاک ڈان کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھے لیکن پولیس نے ان کی مدد کی۔