نئی دہلی: دہلی پولیس نے 34 گمشدہ نابالغوں کو ڈھونڈ کر ان کے اہل خانہ کو خوشیاں فراہم کی۔
ضلع دوارکا کے پولیس ڈپٹی کمشنر سنتوش کمار مینا نے بتایا کہ ’کھوئے بچوں کی کھوج‘ مہم کے تحت انسانی اسمگلنگ مخالف ٹیم نے اگست میں نو لڑکے اور 25 لڑکیوں کو ڈھونڈ کر ان کے اہل خانہ سے ملا دیا۔ یہ تقریباً 10 سے 18 برس کی عمر کے لڑکے، لڑکیاں ہیں۔ ان نابالغوں کے گھر لوٹنے سے ان کے اہل خانہ میں خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خصوصی مہم میں ملنے والے تقریباً 20 ایسے ہیں جنہیں گمشدگی کی شکایت کے 24 گھنٹے کے اندر ڈھونڈ کر ان کے گھر پہنچا دیا گیا جبکہ 10 کئی ماہ بعد ملے۔ یہ بچے بس اسٹینڈ، مذہبی مقامات، اصلاح گھر، سڑک وغیرہ پر پائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:
مینا نے بتایا کہ تفتیش کے دوران گمشدہ نابالغوں کی تصاویر مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھیجی گئیں۔ موبائل فون کی نگرانی کے علاوہ لاپتہ ہونے کے ممکنہ علاقوں میں مقامی افراد سے مدد لی گئی۔ کووڈ-رضاکاروں اور این جی او کی مدد سے کالونیوں اور پارکوں کے آس پاس پبلک اناؤنسمنٹ سسٹم، تشہیر کی گئی۔ ان کوششوں کے بعد پولیس ٹیم کو بچوں کو ڈھونڈنے میں کامیابی ملی۔