دارالحکومت دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا پر ہوئے تشدد کی برسی کے موقع پر آج ایم آئی ایم کارکنان سمیت درجنوں طلبا وارڈ نمبر 102 سے احتجاج کرتے ہوئے شاہین باغ اور ابو الفضل اینکلیو اور جامعہ ملیہ تک مارچ نکال رہے تھے، لیکن اس احتجاج کی اطلاع ملتے ہیں مقامی پولیس سرگرم ہوگئی اور انہیں جامعیہ ملیہ جانے سے پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا۔
حراست میں لیے گئے طلبا میں قاسم عثمانی اورمحمود خان سمیت دیگر طلبا شامل ہیں۔ اطلاع کے مطابق حراست میں لیے گئے نوجوانوں کو پولیس جامعہ نگر تھانہ لے گئی ہے اور انہیں نظر بند کردیا ہے۔
اس دوران ایم آئی ایم کے دہلی صدر کلیم الحفیظ نے تمام کارکنان اور ذمہ داران سے جامعہ نگر تھانہ پہنچنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: Black Day For AMU Students: اے ایم یو طلبا نے 15 دسمبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا