ETV Bharat / state

زیر سماعت قیدی کے قتل کا ملزم نوین بالی پولیس ریمانڈ میں - روہنی کورٹ فائرنگ

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے روہنی کورٹ میں زیر سماعت قیدی جتیندر گوگی کے قتل کے سلسلے میں نوین ڈباس عرف بالی کو دو دن کے ریمانڈ پر لے لیا ہے۔ وہ کئی برسوں سے جیل میں ہے۔

delhi police crime branch
delhi police crime branch
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 4:18 PM IST

عدالت کی اجازت کے بعد پولیس نے اسے قتل کے مقدمے میں پوچھ گچھ کے لیے دو دن کے ریمانڈ پر لے لیا ہے۔ اس معاملے میں اگر وہ گرفتار ہوتا ہے تو یہ چوتھی گرفتاری ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل سنیل مان عرف ٹلو ، امنگ اور ونے موٹا کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

نوین بالی پولیس ریمانڈ میں
نوین بالی پولیس ریمانڈ میں

اطلاعات کے مطابق 24 ستمبر کو گوگی کو روہنی کورٹ نمبر 207 میں ٹلو گینگ کے شوٹرز نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

قتل کے دونوں ملزمان موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں مارے گئے۔ امنگ اور نوین موٹا، جو اس سازش میں ملوث تھے کو خصوصی سیل نے کیس کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا۔

اس نے انکشاف کیا تھا کہ منڈولی جیل میں بند سنیل عرف ٹلو نے اس قتل کی مکمل سازش کی ہے۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے ٹلو کو گرفتار کیا جو جیل میں تھا۔

اس معاملے میں تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ نوین ڈباس عرف بالی جتیندر کو قتل کرنے کی سازش میں بھی ملوث ہے۔

پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ نوین ڈباس کے کہنے پر اس کے ساتھی نوین ہُڈا عرف بھنجا نے ایک نیپالی شخص کو اس قتل میں ملوث کیا تھا۔ وہ حملہ آوروں کے ساتھ ایک وکیل کے لباس میں ہتھیاروں کے ساتھ عدالت میں قتل کو انجام دینے کے لیے پہنچا تھا۔ اس لیے دہلی پولیس نے نوین ڈباس کے ریمانڈ کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی۔

کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم نوین کو دو روزہ پولیس ریمانڈ دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دو روز کے پولیس ریمانڈ کے بعد اسے 7 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نوین کے ذریعے پوری سازش کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد وہ نوین عرف بھنجا اور نیپالی کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.