ETV Bharat / state

دہلی: پولس کانسٹبل فیروز سول سروس کے امتحان میں کامیاب - Delhi Police

دہلی پولس کے پی سی آر یونٹ میں تعینات کانسٹبل فیروز عالم نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے سول سروس امتحان میں کامیاب حاصل کی ہے جبکہ ایک انسپکٹر اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکتر کی بیٹی نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Delhi Police constable cracks UPSC civil services exam
دہلی: پولس کانسٹبل فیروز سول سروس کے امتحان میں کامیاب
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 4:09 AM IST

دہلی پولس کے ایک افسر نے آج یہاں بتایا کہ کانسٹبل فیروز نے سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کرکے دہلی پولس کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانسٹبل فیروز نے 654ویں رینک حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ دوارکا ضلع میں تعینات اے ایس آئی راجکمار کی بیٹی وشاکھا یادو نے 6ویں رینک جبکہ وجیلنس یونٹ میں تعینات انسپکٹر سکھ دیو سنگھ مان کی بیٹی نونیت مان نے 33 ویں رینک حاصل کی ہے۔

دہلی پولس نے سول سروس میں کامیاب ہونے والے کانسٹبل فیروز اور پولس کے اہلکاروں کی خاندانوں کی کامیاب لڑکیوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

واضح رہے کہ یو پی ایس سی نے سول سروس امتحان 2019 کے آخری نتیجہ کا اعلان منگل کو جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.