کورونا بحران کے پیش نظر دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران دہلی کی سے متصل دوسری ریاستوں کی سرحد پر چیلینج زیادہ ہے، جہاں دہلی پولیس مسلسل حفاظت کر رہی ہے۔ اس دوران تھانہ کالندی کنج کے ایس ایچ او سنجے سنہا بھی موجود رہتے ہیں۔
دہلی پولیس جنوب مشرقی دہلی میں یوپی، نوئیڈا بارڈر، کالندی کنج کی مسلسل حفاظت کر رہی ہے۔ اسی دوران دہلی کے آخری چیک پوائنٹ اوکھلا بیراج پر بھی مسلسل پہرہ دیا جارہا ہے۔
یہاں دہلی پولیس کے ساتھ نیم فوجی دستوں کے دستے بھی تعینات ہیں۔ مکمل تفتیش کے بعد ہی لوگوں کو آنے اور جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ جنوب مشرقی دہلی کے کلندی کنج پولیس اسٹیشن کے تحت نوئیڈا دہلی سے ملتا ہے۔