ETV Bharat / state

دہلی: چوروں سے موبائل خرید کر بیچنے والا ملزم گرفتار - شادی بیاہ میں ویٹر کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا

مشرقی دہلی پولیس نے ایک شاطر شخص کو گرفتار کیا ہے جو چوری شدہ موبائل خریدتا تھا اور راجستھان متھرا، کوسی بھرت پور، الور، میوات اور متعدد ریاستوں میں فروخت کرتا تھا۔

موبائل خرید کر بیچنے والا ملزم گرفتار
موبائل خرید کر بیچنے والا ملزم گرفتار
author img

By

Published : May 13, 2020, 10:21 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 4:46 PM IST

گرفتار شخص کا نام نظام ہے جو صاحب آباد، غازی آباد اتر پردیش کا رہائشی ہے۔ وہ ان جرائم پیشہ افراد سے رابطے میں تھا جو چوری اور اسنیچنگ کر کے موبائل فروخت کرتے تھے اور یہ چوری شدہ موبائل مہنگے داموں میں فروخت کرتا تھا۔

دراصل، دہلی پولیس کو اطلاع ملی کہ لاک ڈاؤن کے دوران علاقے میں اسنیچنگ جیسے واردات رونما ہو رہے ہیں، دوسری طرف یہ اطلاع ملی تھی کہ یہ موبائل آگے فروخت ہو رہے ہیں، اسی بنا پر پولیس کو مخبر سے ملی اطلاع پر کہ خریدنے والا شخص یہاں آ رہا ہے۔ اس بنیاد پر نظام کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم نظام نے تفتیش میں بتایا کہ وہ تیمور نگر کی کچی آبادی میں رہتا تھا، 16 برس کی عمر میں اس نے شادی بیاہ میں ویٹر کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا تھا۔ ڈرائیونگ سیکھی لیکن جب لائسنس نہیں بنا تو مایوس ہو کر اس نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا۔ جب ملزم نے ڈرائیونگ کا کام شروع کیا تو اس کا بہت سے مجرموں سے رابطہ ہوا جو چوری شدہ موبائل لاتے تھے۔

نظام ان سے چوری شدہ موبائل خرید کر مہنگے داموں پر فروخت کرنے لگا۔ پولیس نے اس کے پاس سے چوری شدہ 143 موبائلز برآمد کر لئے ہیں، ملزم فی الحال پولیس کی تحویل میں ہے اور پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ موبائل کس کس نے خریدا تھا اور کس جگہ اور کن لوگوں کو فروخت کیا تھا اور اب تک کتنے چوری شدہ فون فروخت ہو چکے ہیں۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 4:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.