ETV Bharat / state

پی سی آر کی قابل ستائش پہل

جہاں دہلی میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران دہلی پولیس سیکیورٹی نظام کی کمان سنبھال رہی ہے تو وہیں دوسری طرف دہلی پولیس کا پی سی آر ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کررہا ہے۔

دہلی پی سی آر نے 33 حاملہ خواتین کو ہسپتال میں داخل کرایا

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 1:18 PM IST

پی سی آر کے ڈی سی پی شرت کمار سنہا نے بتایا کہ دہلی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی سی آر ٹیم نے درد سے تڑپنے والی 33 حاملہ خواتین کو قریبی اسپتال میں منتقل کرایا۔

ان اسپتالوں میں سے کچھ کی دوری 16 کلومیٹر تک تھی۔ ان 33 کالزمیں سے 5 کال رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان پی سی آر کو موصول ہوئی تھی۔

جس کے بعد پی سی آر کی ٹیم حاملہ خواتین کو قریب کے اسپتال لے گئی۔ حاملہ خواتین کو اسپتال لے جانے کے علاوہ، دہلی پولیس کا پی سی آر ضرورت مندوں لوگوں کو راشن بھی فراہم کر رہا ہے۔

پی سی آر کے ڈی سی پی شرت کمار سنہا نے بتایا کہ جنوبی دہلی کے علاقے سے پیر کے دیر رات پی سی آر کو اطلاع ملی کہ فن لینڈ کی رہائشی خاتون درد زہ میں مبتلا تھی، اطلاع ملنے کے بعد پی سی آر کی ٹیم فوراً موقع پرپہنچی اور متاثرہ خاتون کو قطب ادھیوگ کے علاقے سیتا رام ہسپتال پہنچایا گیا۔

ڈی سی پی سیرت کمار سنہا نے مزید بتایا کہ پی سی آر کو آنے والی 33 کالز میں سے سب سے زیادہ 6 کالز جنوبی دہلی کے علاقے سے آئی ہیں۔ اس کے علاوہ 2 باہر شمال دہلی سے ، 3 کالز دوارکا سے، 2 کالز نارتھ زون سے، 3 کالز شاہدرہ سے 2 کال مشرقی ضلع سے حاصل ہوئی تھی۔ جس کے بعد پی سی آر ٹیم حاملہ خواتین کو فوری طور پراسپتال میں داخل کرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.