ETV Bharat / state

Delhi Nursery Admissions 2022: دہلی میں کل سے شروع ہوگا نرسری داخلہ کا عمل - Delhi Nursery Admissions 2022

دہلی میں کل سے نرسری کےلیے داخلوں کا عمل Delhi Nursery Admissions شروع ہوگا جبکہ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 جنوری ہوگی۔

دہلی میں کل سے شروع ہوگا نرسری داخلہ کا عمل

author img

By

Published : Dec 14, 2021, 10:30 PM IST

راجدھانی دہلی کے تقریباً 1800 پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری داخلے کا عمل Delhi Nursery Admissions بدھ سے شروع ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے گزشتہ ماہ داخلہ کے شیڈول جاری کیا تھا۔

گزشتہ تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ کےلیے داخلوں کا عمل کوویڈ وبا کی وجہ سے دیر سے شروع ہوا تھا۔ فروری میں داخلے دیئے گئے تھے۔ تاہم اس سال پروگرام پچھلے سالوں کے مطابق ہے۔

نوٹیفائیڈ شیڈول کے مطابق داخلے کے لیے منتخب بچوں کی پہلی فہرست 4 فروری، دوسری فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی اور اس کے بعد اگر کوئی فہرست ہوگی تو اسے 15 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ داخلہ کا عمل 31 مارچ کو ختم ہوگا۔

ڈائریکٹوریٹ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ ہر سکول اپنے نوٹس بورڈ اور ویب سائٹ پر درج داخلہ شیڈول ڈسپلے کرے گا۔ اس کے علاوہ ہر اسکول اس بات کو یقینی بنائے گا کہ داخلے کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ تک تمام درخواست دہندگان کو فارم دستیاب کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی: اسکول کھولنے کے مطالبہ پر منیش سسودیا کا ردعمل

داخلہ رجسٹریشن فیس کے طور پر صرف 25 روپے کی ناقابل واپسی رقم لی جا سکتی ہے۔ والدین کے ذریعہ اسکول کے پراسپیکٹس کی خریداری اختیاری ہوگی۔ اسکولوں سے کہا گیا تھا کہ وہ منگل تک اپنی نشستوں کی تعداد اور داخلے کے معیار کو مطلع کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.