ETV Bharat / state

ڈاکٹر ظفرالاسلام نے ڈی ایم کو نوٹس بھیجا - ڈاکٹر ظفرالاسلام نے

کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے دہلی فساد زدگان کو مدد نہ ملنے پرشمال مشرقی دہلی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کیا۔

dr zafarulislam
dr zafarulislam
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 4:21 PM IST

Updated : Jul 8, 2020, 4:48 PM IST

دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے شمال مشرقی دہلی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جس میں فساد زدگان کے ساتھ ڈی ایم پر بدتمیزی کا الزام ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام اس سے قبل بھی متعدد نوٹس جاری کر چکے ہیں اسی لیے اس بار بھی انہوں نے جانچ کرانے کا آرڈر دیا ہے.

ڈی ایم کو نوٹس

دراصل شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات کے دوران فساد زدگان کو دہلی حکومت کی جانب سے مالی مدد دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اس کے بعد کچھ افراد کو فوری طور پر مالی مدد ملی بھی، تاہم کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باعث تمام امدادی کارروائیاں روک دی گئی تھی۔

اب عدالت کی جانب سے سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ تمام فساد زدگان کو امداد فراہم کی جائے۔ اس کے بعد کچھ فساد زدگان شمال مشرقی دہلی کے کراول نگر علاقے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے آفس پہنچے تھے، جہاں پر ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں باہر کا راستہ دکھایا گیا۔

یہ اطلاع اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے ملی جس پر انہوں نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے شمال مشرقی دہلی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کیا۔

minority commission sent a notice to north east Delhi DM
شمال مشرقی دہلی کے ڈی ایم کو نوٹس

یہ بھی پڑھیے
عراق کی معروف شخصیت ہشام الہاشمی سپرد خاک
اینکر کے خلاف تادیبی کاروائی پر پابندی میں اضافہ

نوٹس میں انہوں نے کہا' اگر آپ کے دفتر میں فساد زدگان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ہے یا انہیں دفتر سے باہر نکالا گیا ہے تو اس کی جانچ ہونی چاہیے اور اس کا جواب دس جولائی تک ہمیں دیں'۔

Last Updated : Jul 8, 2020, 4:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.