ETV Bharat / state

دہلی میں 7 ستمبر سے میٹرو کا آغاز

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 3:04 PM IST

دہلی میٹرو 7 ستمبر سے شروع ہورہی ہے اور اسے باحفاظت چلانے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے ہدایات پر عمل کرنے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے لئے ڈی ایم آر سی ، سی آئی ایس ایف اور دہلی پولیس نے ایک میٹنگ کی اور اس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

دہلی میں 7 ستمبر سے میٹرو شروع،  سیکیورٹی کے سخت انتظامات

دارالحکومت دہلی میں 7 ستمبر سے میٹرو سروس شروع ہونے جارہی ہے۔ اس کے لیے جہاں ایک طرف دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے تیاری مکمل کرلی ہے تو دوسری جانب دہلی پولیس بھی حفاظت سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

وہیں میٹرو چلنے پر پولیس نہ صرف مجرموں پر بلکہ مسافروں پر بھی باریکی نظر رکھے گی اور حکومت کی جانب سے دیے گئے گائیڈلائن کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف چالان بھی کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں میٹرو کے ڈی سی پی جتیندر منی ترپاٹھی نے بتایا کہ دہلی میٹرو میں تین ایجنسیاں بنیادی طور پر کام کرتی ہیں۔

میٹرو آپریشن کو ڈی ایم آر سی سنبھالتی ہے۔'

وہیں اندر اور باہر کی سیکیورٹی سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اور دہلی پولیس سنبھالتی ہے۔ '

مرکزی حکومت نے میٹرو آپریشن کو منظوری دے دی ہے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی پولیس نے ڈی ایم آر سی اور سی آئی ایس ایف سے ملاقات کی ہے۔ اس میں بہت سارے اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کس طریقے سے سیکیورٹی اور کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرو کا آپریشن ہوگا۔

اس سلسلے میں ڈی سی پی جتیندر مانی نے کہا کہ میٹرو آپریشن بند ہونے کے بعد سے جو مجرم اس میں سرگرم ہیں وہ بھی خالی ہیں۔

ایسی صورتحال میں میٹرو آپریشن شروع ہونے کے ساتھ ہی یہ مجرم بھی میٹرو میں سرگرم ہوں گے۔ اس کے مد نظر اپنی طرف سے تمام پولیس اہلکاروں کو بریفنگ دی گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ڈرگ اور منشیات کی بڑی کامیابی

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر میٹرو اسٹیشن میں چوری اور دھوکہ دہی کے واقعات پیش آتے ہیں، جس کے بارے میں پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.