ETV Bharat / state

Delhi Crime میٹرو سپروائزر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی، گوگل پر سرچ کیا تھا خودکشی کا طریقہ

دہلی میٹرو کے ایک سپروائزر نے اپنی بیوی اور دو بچوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ جس کے بعد ماں اور بیٹی کی موت ہو گئی۔ اسی دوران بیٹا شدید زخمی ہے، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ واقعے کو انجام دینے کے بعد سپروائزر نے خودکشی کرلی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 16, 2023, 6:47 PM IST

دہلی میٹرو کے ایک سپروائزر نے اپنی بیوی اور دو بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تھانہ شاہدرہ کے علاقے جیوتی کالونی میں ایک گھر سے سپروائزر، اس کی بیوی اور 6 سالہ بیٹی کی لاشیں برآمد کی۔ جبکہ 13 سالہ بیٹا خون میں لت پت حالت میں پایا گیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

شاہدرہ کے ڈی سی پی روہت مینا نے بتایا کہ دوپہر 12 بجے میٹرو ملازم سشیل کمار (45 سال) نے فون کیا اور بتایا کہ اس کے ساتھ کام کرنے والا سشیل آج ڈیوٹی پر نہیں آیا ہے۔ ڈیوٹی پر نہ آنے کی وجہ جاننے کے لیے جب ہم نے اسے فون کیا تو سشیل روتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ میں نے گھر کے سب کو مار ڈالا ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی شاہدرہ ضلعی پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

جب پولس ٹیم اندر پہنچی تو سشیل کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ جبکہ ان کی 43 سالہ بیوی انورادھا اور ان کی 6 سالہ بیٹی کی لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں۔ اس کے ساتھ ان کا 13 سالہ بیٹا بھی خون میں لت پت پڑا تھا۔ جانچ پڑتال کی تو اس کی سانس چل رہی تھی۔ اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سشیل نے اس پورے واقعے کو منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا تھا۔ اس نے انٹرنیٹ کی مدد بھی لی تھی۔ گوگل پر خودکشی کا طریقہ تلاش کیا۔

شبہ ہے کہ گوگل سے پھانسی لگانے کا طریقہ سیکھنے کے بعد سشیل نے پہلے اپنی بیوی اور بچوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ جب اسے لگا کہ سب مر چکے ہیں تو اس کے بعد اس نے پھانسی لگا لی۔ اس معاملے کی تصدیق ضلع شاہدرہ کے سینئر حکام نے کی ہے۔ سشیل دہلی میٹرو کے مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ میں سپروائزر تھا اور ایسٹ ونود نگر میٹرو ڈپو میں کام کر رہا تھا۔ تاہم پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوگا کہ اس نے ایسا قدم کیوں اٹھایا؟

یہ بھی پڑھیں: Jiah Khan Suicide Case: یہ ٹرائل عدالتی نظام کا مذاق تھا، سورج پنچولی کے بری ہونے پر جیا خان کی والدہ کا رد عمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.