دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعرات کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے سماجی فاصلے کے نئے قواعد پرعمل کرتے ہوئے دہلی میٹرو نے میٹرو سروس 12 ستمبر سے مکمل طور پر بحال کردی ہے۔ اس بدلے ہوئے منظرنامے میں بہتر صلاحیت کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈی ایم آر سی نے مصروف ترین اوقات میں چلنے والی ٹرینوں کے چکرصبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک بڑھا دیے ہیں اور اس دوران مسافروں کی تعداد زیادہ نظر آرہی ہے۔
دن میں 11 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان میٹرو میں کم بھیڑ رہتی ہے اور اس کے پیش نظر مسافروں کو جہاں تک ممکن ہو، مصروف ترین اوقات کے دوران سفر کرنے سے گریز کرنے اور اپنے دفتر / گھر / دیگر کاموں کے لئے آنے جانے کے اوقات کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔