ETV Bharat / state

میٹر و فلائن دستہ نے 92 مسافروں پر جرمانہ لگایا

دہلی میں میٹرو حفاظتی اور صحت معیارات کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں میٹر و فلائن دستہ نے جمعہ کو 92 مسافروں پر جرمانہ لگایا اور ان سے جرمانہ کے طورپر 18400روپے وصولی جبکہ 150مسافروں کو سمجھایا۔

میٹر و فلائن دستہ نے 92 مسافروں پر جرمانہ لگایا
میٹر و فلائن دستہ نے 92 مسافروں پر جرمانہ لگایا
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 11:01 PM IST

اس دوران قومی راجدھانی دہلی خطہ میں جمعہ کی صبح لائن آٹھ (مجنٹا لائن) جنک پوری مغربی سے بوٹونیکل گارڈن اور لائن نو (گرے لائن) دوار کا سے نجف گڑھ پر میٹرو خدمات بحال ہوگئی ہیں اور اب تک چل رہی تمام لائنوں پر سات ساڑھے بجے تک کل ملاکر 128886مسافروں نے سفر کیا۔ کل سے تمام لائنوں کا وقت صبح سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور شام کو چار بجے سے رات کو دس بجے تک ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس میں بڑا ردوبدل

دہلی میٹر ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعہ کی شام جاری ایک بیان میں بتایا کہ تمام لائنوں پر حفاظتی اور صحت معیات پر نگرانی رکھنے کے لئے میٹرو نے فلائنگ دستہ کی تعینات کی ہے جو میٹرو کے اندر جاکر کسی بھی طرح کے حفاظتی اور سماجی دور ی کے معیارات پر نظر رکھتے ہیں۔ اسی دوران ان دستوں نے مختلف لائنوں پر 92مسافروں پر جرمانہ لگایا اور ہر ایک سے دو سو روپے کی رقم وصول کی۔ اس کے علاوہ 150مسافروں کو ان پر عمل کرنے کے لئے سمجھایا۔ یہ جرمانہ دہلی میٹرو او اینڈ ایم قانون کی دفعہ 59کے تحت لگایا گیا تھا۔یہ مسافر ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے اور سماجی دور ی کی بھی خلاف ورزی کررہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.