ETV Bharat / state

Delhi LG لیفٹیننٹ گورنر نے شیعہ علماء کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 7:00 PM IST

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے سیکرٹریٹ میں شیعہ مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ایک اجلاس منعد کیا جس میں اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ دہلی پولیس نے محرم کی تیاری کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے شیعہ علماء کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی

اس سال یوم عاشورہ 29 جولائی کو منایا جائے گا جس میں دہلی میں کئی مقامات پر محرم کے جلوس نکالے جائیں گے اس کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے دہلی پولیس کے ہر رینج کے جوائنٹ سی پی اور شیعہ مذہبی رہنماؤں کے ساتھ دہلی کے ایل جی سکریٹریٹ میں امن و امان پر ایک میٹنگ ہوئی. لیفٹیننٹ گورنر نے محرم کے سلسلے میں تمام مذہبی رہنماؤں سے رائے طلب کی، جس میں شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب روشید رضوی نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے دہلی پولیس سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

گذشتہ کئی دہائیوں سے دہلی میں محرم کا جلوس امن و امان کے ساتھ نکلتا آ رہا ہے عزادار پرامن طریقے سے اس جلوس کو نکالتے ہیں اور جلوس کے اختتام ہونے پر سبھی اپنے گھروں کی جانب لوٹ جاتے ہیں۔ وہیں لیفٹیننٹ گورنر کو دہلی پولیس اور مذہبی رہنماؤں نے بتایا کہ دہلی کے کشمیری گیٹ، درگاہ پنجے شریف، درگاہ شاہ مردان، جور باغ، جعفرآباد، ترلوک پوری وغیرہ میں بڑی تعداد میں عزادار ماتم کرنے کے لیے جلوسوں میں شامل ہوتے ہیں، ان کے لیے میڈیکل کیمپ، واٹر ٹینکر، موبائل ٹوائلٹ، لائٹس اور صفائی کا انتظام کیا جائے اور پارکنگ کے مسائل کو بھی حل کیا جائے.

دوسری جانب بارش کی وجہ سے زمین پر پانی جمع ہو جائے تو جلوس کی جگہ پر گٹر یا نالے کھلے نہ ہوں جس کی وجہ سے کسی کے گرنے کا خطرہ پیدا نہ ہو۔ اس کے علاوہ سڑک پر کھلے تاروں کو تازیہ داری کے لیے اوپر کیا جائے تاکہ اس میں کسی طرح کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔ جس پر دہلی پولیس کے سنٹرل رینج کے جوائنٹ سی پی پرمادتیہ نے کہا کہ ہمارے مذہبی رہنماؤں اور انتظامی کمیٹی کے اراکین سے درخواست ہے کہ کسی بھی تعزیہ کو 15 فٹ سے اوپر نہ رکھیں۔ تاکہ تعزیہ آسانی سے نکالا جا سکے ساتھ ہی جلوس کے دوران تلوار کا استعمال نہ کیا جائے.

اس پر لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ یہ یوم عاشور بڑے غم کا دن ہے اس دن امام حسین کو ان کے 72 ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا اس دن عقیدت مند اپنے ایمان اور امام حسین کے غم میں ڈوبے ہوتے ہیں ہمارا فرض ہے کہ یہ محرم دہلی میں پرامن طریقے سے منایا جائے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اسی لیے دہلی پولیس، ایم سی ڈی، دہلی جل بورڈ، ڈاکٹروں کی ٹیم سمیت ہر متعلقہ محکمے کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنے کے لیے اور محرم کے جلوس میں آنے والے تمام عقیدت مندوں کو سہولتیں مہیا کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔

دہلی پولیس کی طرف سے پرمادتیہ جوائنٹ سی پی سنٹرل رینج، چھایا شرما جوائنٹ سی پی ایسٹرن رینج، وویک کشور، جوائنٹ سی پی ناردرن رینج، چنموئے بسوال، جوائنٹ سی پی ویسٹرن رینج، وکرم جیت سنگھ، انچارج جوائنٹ سی پی نئی دہلی نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر شیعہ مذہبی رہنمائوں کی جانب سے مولانا کلب روشید رضوی، مولانا تقی حیدر، مولانا قمر حسنین، مولانا کلب زید رضوی، مولانا فیروز ربانی اور انجمن حیدری جور باغ کربلا کمیٹی کے چیئرمین وغیرہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: SC Extends ED Director Term سپریم کورٹ نے ای ڈی ڈائریکٹر کی میعاد میں پندرہ ستمبر تک توسیع کردی

واضح رہے کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق عاشورہ ماہ محرم کی 10 تاریخ کو منایا جاتا ہے، یہ غم کا دن ہے، اس دن نبی پاک کے نواسے امام حسین نے اپنے 72 ساتھیوں سمیت شہید ہوئے تھے آج دنیا ان کی قربانی کو یاد کرتی ہے۔ اور محرم کے دن تمام مذاہب کے لوگ ان کی یاد میں یہ غم مناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.