ایک سینئر افسر نے بتایا کہ لاجپت نگر کے ایس ایچ او آج کورونا سے متاثر پائےگئے ہیں۔
ایس ایچ او کے علاوہ پانچ پولیس اہلکاروں کو قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے اور ایس ایچ او کے رابطے میں آئے دیگر لوگوں کے بارے میں پتہ لگایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی میں 100 سے زیادہ پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں اڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر سے لے کر انسپیکٹر،سب انسپیکٹر،اسسٹنٹ سب انسپیکٹر،ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ ان میں سے ایک کانسٹیبل امت کی موت بھی ہوچکی ہے۔