قومی حکومت دہلی کے شمال مشرقی کیشوپورم علاقے میں لارینس روڈ کے قریب جوتا فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر عملے 20 گاڑیاں موقع پر پہنچی اور شخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
خیال رہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ تین منزلہ فیکٹری میں پلاسٹک کے جوتے بنائے جاتے تھے، جبکہ فیکٹری میں موجود تمام سامان اور مشینری خاکستر ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق کسی بھی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔