نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ایک سو ایک واں(101) یوم تاسیس کا دو کتابوں کے رسم اجرا اور نمائش کے افتتاح کے ساتھ آغاز عمل میں آیا۔ نمائش کا عنوان’جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بنیاد گزار اور سرپرست‘ تھا جس کا افتتاح شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر اور سابق شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اس موقع کے مہمان خصوصی سید شاہدمہدی نے ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری، جامعہ ملیہ اسلایہ میں کیا۔
مرحوم شفیق الرحمٰن قدوائی کے صاحبزادے صدیق الرحمٰن قدوائی کتاب کی رسم اجرا اور افتتاحی اجلاس کے مہمان اعزازی تھے۔
افتتاحی اجلاس میں مسجل ڈاکٹر ناظم حسین الجعفری، جامعہ کے ڈینز، اساتذہ اور یونیورسی کے دیگر اسٹاف شریک رہے۔ ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری پریم چند آرکائیوز اور یونیورسٹی لٹریری سینٹر نے مشترکہ طور پر پروگرام کا انعقاد کیا۔ نمائش میں جامعہ کے بنیاد گزاروں کے ادب پارے اور ان سے متعلق ادبی مواد ،نایاب تصویریں اور دیگر دستاویزی مواد رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آن لائن ریفریشر کورس شروع
شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے اپنی تقریر میں جملہ مصنفین کو بحران کے اس دور میں ان کی گراں قدر تصنیفات کو منظر عام پر لانے کے لیے مبارک باد دی۔ لائبریرین ڈاکٹر طارق نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے گزشتہ تین برسوں میں مسلسل بہتر مظاہرہ کیا۔
ڈاکٹر شاہد مہدی نے مصنفین کی کاوشوں پر اپنے خیالات وافکار کا اظہار کیا اور اس بات پر زدور دیا کہ یہ کتابیں ان مصنفین کی بیش قیمت خدمات ہیں۔